ETV Bharat / sports

کرس گیل اور ایڈورڈس کی ویسٹ انڈیز ٹیم میں واپسی - ویسٹ انڈیز

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی 14 رکنی ٹیم میں جارح بلے باز کرس گیل اور تیز گیندباز فیڈل ایڈورڈس کو شامل کیا گیا ہے۔

Chris Gayle and Fidel Edwards
Chris Gayle and Fidel Edwards
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 9:29 PM IST

کرس گیل کی 18 مہینے بعد تو وہیں ایڈورڈس کی 9 برسوں کے طویل عرصہ بعد ویسٹ انڈیز ٹیم واپسی ہوئی ہے۔ ایڈروڈس نے اس سے قبل آخری بار ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی 20 بین الاقوامی میچ سنہ 2012 میں کھیلا تھا۔

یونیورسل باس 41 برس کے کرس گیل اور 39 سالہ فیڈل ایڈورڈس کو سری لنکا کے خلاف تین ٹی 20 میچوں سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی 14 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ 3 مارچ، دوسرا میچ 5 اور تیسرا میچ 7 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

گیل کی ٹی 20 عالمی کپ 2021 کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ گیل نے ویسٹ انڈیز کے لیے آخری بین الاقوامی مقابلہ اگست 2019 میں کھیلا تھا جو یک روزہ میچ تھا جبکہ آخری ٹی 20بین الاقوامی میچ مارچ 2019 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے یک روزہ سیریز کے لیے بھی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے مابین تین یک روزہ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 10 مارچ، دوسرا 12 مارچ اور تیسرا 14مارچ کو کھیلا جائے گا۔

محدود اوورز کی ٹیم کی کپتانی کیرون پولارڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کو مابین دو ٹیسٹ مقابلے بھی کھیلے جائیں گے حالانکہ لیکن اس کے لیے ابھی ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

  • ویسٹ انڈیز ٹی 20 ٹیم:

کیرون پولارڈ(کپتان)، نکولس پورن، فیبیئن ایلن، ڈوین براوو، فڈیل ایڈورڈس، آندرے فلیچر، کرس گیل، جیسن ہولڈر، عقیل حسین، ایوین لوئس، اوبید میک کائے، روومین پاویل، لینڈل سمنس اور کیون سنکلیئر

  • ویسٹ انڈیز کی یک روزہ ٹیم:

کیرون پولارڈ (کپتان)، شائی ہوپ، فیبیئن ایلن، نکولس پورن، ڈرین براوو، جیسن ہولڈر، عقیل حسین، الزاری جوزف، ایوین لوئس، کائل میئرس، جیسن محمد، روماریو شیفرڈ اور کیون سنکلیئر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.