ETV Bharat / sports

عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک لینے والے گیندباز - چیتن شرما

عالمی کپ ٹورنامنٹ میں ہر مرتبہ کچھ نا کچھ مختلف ہوتا ہے اور ہر بار پرانے ریکارڈز ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ نئےریکارڈز بھی بنتے ہیں۔

عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک لینے والے گیندباز
author img

By

Published : May 20, 2019, 2:08 PM IST

عالمی کپ میں کئی طرح کے ریکارڈز بنتے ہیں انہی میں ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔

آئیے جانتے ہیں اب تک عالمی کپ میں کتنے گیندبازوں نے ہیٹ ٹرک لی ہے۔

عالمی کپ کی تاریخ میں سب سے پہلی ہیٹ ٹرک لینے کا کارنامہ بھارتی گیندباز چیتن شرما کے نام درج ہے۔

بھارتی گیندباز چیتن شرما
بھارتی گیندباز چیتن شرما

چیتن شرما نے سنہ 1987 کے عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف عالمی کپ کی پہلی ہیٹ ٹرک لی تھی، انہوں نے کین ردرا فورڈ، ایان اسمتھ اور ایوین چیٹ فیلڈ کا وکٹ لیا تھا۔

اس فہرست میں سری لنکا کے سابق تیز گیندباز چمنڈا واس کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے سنہ 2003 کے عالمی کپ میں بنگلہ دیش کے ہنن سرکار، محمد اشرفل اور احسان الحق کو اپنا شکار بنایا تھا۔

سری لنکا کے سابق تیز گیندباز چمنڈا واس
سری لنکا کے سابق تیز گیندباز چمنڈا واس

اس معاملے میں سری لنکا کے تیز گیند باز اور یارکر مین کے نام سے مشہور لستھ ملنگا کے نام انوکھا ریکارڈ ہے، ملنگا نے سنہ 2007 اور 2011 کے عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک لی ہے اور عالمی کپ میں دو ہیٹ ٹرک لینے والے واحد گیند باز ہیں۔

لستھ ملنگا
لستھ ملنگا

ملنگا نے 2007 کے عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف چار گیندوں میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سنہ 1999 کے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ثقلین مشتاق نے بھی ہیٹ ٹرک لی تھی اور ہیٹ ٹرک لینے والے پاکستان کے اولین گیند باز ہونے کا شرف حاصل کیا تھا۔

پاکستان کے ثقلین مشتاق
پاکستان کے ثقلین مشتاق

ثقلین مشتاق نے زمبابوے کے خلاف یہ کامیابی حاصل کی تھی۔

کیمر روچ
کیمر روچ

ویسٹ انڈیز کے کیمر روچ نے 2011 کے عالمی کپ میں نیدر لینڈز کے پیٹر سیلر، برنارڈ لوٹس اور بیرینڈ ویسٹزک کو آؤٹ کر کے اس فہرست میں اپنا نام درج کرایاتھا۔

آسٹریلیا کے سابق تیز گیند باز بریٹ لی نے 2003 میں جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے عالمی کپ میں کینیا کے خلاف ہیٹ ٹرک لی تھی۔

آسٹریلیا کے سابق تیز گیند باز بریٹ لی
آسٹریلیا کے سابق تیز گیند باز بریٹ لی

جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر جین پال ڈومنی نے شاندار کارکاردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں ہیٹ ٹرک لی تھی۔

جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر جین پال ڈومنی
جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر جین پال ڈومنی

انہوں نے سری لنکا کے انجیلو میتھیوز، نوان کلاسیکرا اور تھارندو کوشل کو پویلین کی راہ دکھاتے ہوئے عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے جنوبی افریقی گیندباز ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والے 2015 عالمی کپ میں پہلی ہیٹ ٹرک انگلینڈ کے تیز گیند باز اسٹیو فن نے پہلی ہیٹ ٹرک لی تھی۔

انگلینڈ کے تیز گیند باز اسٹیو فن
انگلینڈ کے تیز گیند باز اسٹیو فن

انہوں نے آسٹریلیا کے بریڈ ہیڈن، گلین میکسویل اور مشیل جانسن کو آؤٹ کرکے اپنا نام ہیٹ ٹرک لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں شامل کروایا تھا۔

اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ رواں ماہ انگلینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی کپ میں کون سا گیند باز اس فہرست میں اپنا نام درج کروانے میں کامیابی حاصل کرتا ہے۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.