بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع نے کہا کہ آسٹریلیا میں مسلسل دوسری مرتبہ سیریز میں 2-1 سے جیت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں بھی بھارتی بیٹنگ اور بولنگ بہترین ہیں۔ محمد سمیع نے کہا کہ فتح کا سہرا پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ بینچ کی طاقت نے اپنی افادیت کو ثابت کردیا جبکہ یہ ٹیم کےلیے انتہائی اہم ہے۔
رشبھ پنت، شبھمن گل، چتیشور پجارا اور سراج نے تحمل اور جارحیت کا بہتر تال میل دکھایا۔ یہ پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہماری ٹیم نے ان کی صلاحیتوں کی بدولت شاندار فتح حاصل کی۔
محمد سمیع مانو رچنا تعلیمی ادارے میں الٹی میٹ کھو کھو تربیتی کیمپ کے افتتاح کے موقع پر فرید آباد آئے تھے۔ وزیر کھیل کرن ریجیجیو نے اس میٹ کا افتتاح کیا۔