انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ اسٹوکس کو رواں ہفتے نیوزی لینڈ کا سفر کرنا ہو گا جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے ساتھ سیریز کے دوسرے دو میچوں کے لئے ٹیم میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔
ان کے والد گیڈ کو گذشتہ دسمبر میں انگلینڈ کے دورے کے دوران جنوبی افریقہ میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں داخل کرایا گیا۔ اسٹوکس نے حال ہی میں انگلینڈ کے باقاعدہ کپتان جو روٹ کی عدم موجودگی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پہلے ٹیسٹ کی کپتانی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔
راہل دراوڑ کے سامنے گیند بازی کرنا سب سے مشکل تھا: شعیب اختر
اسٹوکس پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں کچھ خاص کرنے میں ناکام رہے اور انہوں نے پہلی اننگز میں صفر اور دوسری اننگز میں نو رنز بنائے تھے ۔ تاہم انہوں نے دوسری اننگز میں 11 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 13 اگست سے کھیلا جانا ہے۔