ETV Bharat / sports

آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے لیے دو مزید ٹیموں کا اضافہ - لاس اینجلس اولمپکس

ریاستی کرکٹ ایسو سی ایشن کی انتظامیہ کو آئی پی ایل میں شامل کرنے کے لئے دو ٹیموں کو شامل کرنے کی منظوری دینی ہوگی۔

آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے لیے دو مزید ٹیموں کا اضافہ

author img

By

Published : Dec 3, 2020, 6:45 PM IST

آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے لیے دو مزید ٹیموں کا ہوگا اضافہ

انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل میں دو نئی ٹیموں کا شامل کرنا 24 دسمبر کو منعقد ہونے والی ہندوستانی بورڈ بی سی سی آئی کی 89 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل ہے، جس کے لئے ایک نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ اس وقت آٹھ ٹیمیں آئی پی ایل میں حصہ لے رہی ہیں۔

ریاستی کرکٹ اسوسی ایشن کی انتظامیہ کو آئی پی ایل میں شامل کرنے کے لئے دو ٹیموں کو شامل کرنے کی منظوری دینی ہوگی۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے اے جی ایم کے بارے میں تمام وابستہ ریاستی اداروں کو نوٹس بھجوادیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ایجنڈہ 23 نکات پر مبنی ہے ، جس میں نائب صدر کا انتخاب بھی شامل ہے۔

یاد دلادیں کہ نائب صدر کا جو عہدہ خالی پڑا ہوا ہے وہ گذشتہ سال 23 اکتوبر کے جنرل باڈی اجلاس میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ماہم ورما کے اس سال استعفیٰ دینے کے بعد اب خالی پڑا ہوا ہے۔

ایجنڈے کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کے بارے میں بی سی سی آئی کا کیا موقف ہے، اس پر بھی بحث کی جائے گی۔

سالانہ جنرل اجلاس کے ایجنڈے میں درج 23 نکات یہ ہیں

1: بی سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹر ، کرکٹ سینٹر ممبئی میں یکم دسمبر 2019 کو بی سی سی آئی کی 88 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کی میعاد کی توثیق

2: نائب صدر کا انتخاب

3: آئی پی ایل کی گورننگ کونسل میں جنرل باڈی کے دو نمائندوں کا انتخاب۔

گورننگ کونسل کے درج ذیل ممبروں کی شمولیت اور تقرری:4

5: جنرل باڈی کے دو نمائندوں اور بھارتی کرکٹر اسوسی ایشن کے ایک نمائندہ کی شمولیت پر بحث

6: سال 2019۔20 کے لئے سکریٹری کی جائزہ رپورٹ

7: خزانچی کی رپورٹ اور مالی سال 2018-19ء کے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی پیشکشی

8: مالی سال 2020-21 کے سالانہ بجٹ کی منظوری

9: سال 2019-20 اور 2020-21 کے لئے آڈیٹر یا آڈیٹرز کی تقرری اور ان کا معاوضہ طے کرنا

10: لاس اینجلس اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کو شامل کرنے سے متعلق بی سی سی آئی کے موقف پر بحث

11: انڈین پریمیر لیگ میں دو نئی ٹیموں کو شامل کرنے سے متعلق منظوری

جیسے کئی اہم امور شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.