عالمی کپ کے آغاز میں اب زیادہ وقت باقی نہیں رہ گیا ہے۔عالمی کپ کے بعد کوچ روی شاستری کی مدت کار ختم ہو جائے گی۔
نئے کوچنگ اسٹاف کو منتخب کرنے کے لیے بی سی سی آئی اشتہار جاری کر سکتا ہے۔ حالانکہ یہ بھی خبریں ہیں ہے کہ موجودہ کوچنگ اسٹاف کے مدت کار میں توسیع کی جا سکتی ہے لیکن ابھی تصویر صاف نہیں ہے۔
اگر بی سی سی آئی اشتہار جاری کرتا ہے تو عالمی کپ کے فوری بعد دو ہفتوں کے اندر انٹرویو ہوگاجس میں نئے کوچنگ اسٹاف کو منتحب کیا جائےگا۔
ایسا ممکن ہے کہ نئے کوچنگ اسٹاف کو منتخب کرنے کے لیے بی سی سی آئی تین رکنی پینل سے رجوع ہو سکتا ہے جس میں معروف بلے باز سچن تیندولکر، سورو گانگولی اور وی وی ایس لکشمن شامل ہیں۔
اگر بی سی سی آئی سنہ 2017 میں کوچ منتحب کرنے کے لیے جو طریقہ کار اختیار کیا تھا اس کے مطابق کوچ کا انتخاب کرتا ہے تو انٹر ویو دینے والےامیدواروں میں روی شاستری کی انٹری خود بخود ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ روی شاستری کے کوچ بننے کے بعد ٹیم انڈیا نے کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیسٹ کرکٹ کی درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کیا۔کئی موقعوں پر وراٹ کوہلی روی شاستری کی تعریف بھی کر چکے ہیں۔