ممبئ میں بی سی سی آئی کے ہیڈ کورٹر کو کچھ دنوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔ تمام ملازمین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
بی سی سی آئی کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہوئے حالات پر ہماری باریکی سے نظر ہے اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ بی سی سی آئی نے اس سے قبل آئی پی ایل سمیت کرکٹ کے تمام مقابلوں کو مزید آگے بڑھا دیا ہے۔آئی پی ایل کو15 اپریل تک آگے بڑھایا گیا ہے لیکن اس کے انعقاد کو لیکر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لے کر بی سی سی آئی کوئی حتمی فیصلہ لے گا۔
کرکٹ کے علاوہ بھی کھیل کود کی دیگر سرگرمیاں بھی فی الحال معطل ہیں۔