ETV Bharat / sports

سری لنکا دورے کے متعلق ابھی فیصلہ نہیں: بنگلہ دیش

بي سي بي کے صدر نجم الحسن نے کہا کہ 'آج کوئی جگہ محفوظ ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ کل بھی وہ محفوظ ہو گی کیونکہ وائرس مسلسل پھیل رہا ہے۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ حالات کب نارمل ہوں گے۔ سری لنکا نے سیریز کرانے کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن موجودہ حالات میں صرف ان کی خواہش کی وجہ سے سیریز نہیں ہو سکتی۔'

سری لنکا دورے کے متعلق ابھی فیصلہ نہیں: بنگلہ دیش
سری لنکا دورے کے متعلق ابھی فیصلہ نہیں: بنگلہ دیش
author img

By

Published : May 22, 2020, 3:11 PM IST

سری لنکا کرکٹ کے اس سال جولائی میں بنگلہ دیش کے ساتھ دو طرفہ سیریز کرانے کی خواہش کا اظہار کرنے کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بي سي بي) کا کہنا ہے کہ سری لنکا دورے کے متعلق ابھی انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

حال ہی میں سری لنکا کرکٹ نے کہا تھا کہ 'وہ بھارت اور بنگلہ دیش کے ساتھ جولائی میں سیریز کرانے پر بات کر رہا ہے لیکن دونوں بورڈ کی جانب سے اس بابت کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اس دوران بي سي بي کے صدر نجم الحسن نے کہا کہ 'وہ حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لیں گے اور کرکٹ دوبارہ شروع ہونے پر ان کی ترجیح دو طرفہ سیریز کے بجائے آئی سی سی ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہوگی۔'

صدر نجم الحسن نے کہا کہ آج کوئی جگہ محفوظ ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ کل بھی وہ محفوظ ہو گی کیونکہ وائرس مسلسل پھیل رہا ہے۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ حالات کب نارمل ہوں گے۔ سری لنکا نے سیریز کرانے کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن موجودہ حالات میں صرف ان کی خواہش کی وجہ سے سیریز نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں اس کے لئے بہت مشکل فیصلے لینے ہوں گے۔ کھلاڑی سفر کیسے کریں گے اور کہاں رہیں گے۔ ان سوالات کے جواب ملنا ضروری ہے۔'

صدر نے کہا کہ 'ہم فی الحال اس بارے میں کس طرح بات کر سکتے ہیں۔ میں کوئی تاریخ نہیں بتا سکتا کہ کرکٹ کب شروع ہوگا۔ ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کیا کرتی ہے۔ ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ دوسرے ملک کیا کر رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں کوئی نہیں بتا سکتا کہ میچ کب شروع ہوں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.