ETV Bharat / sports

آئی پی ایل پر کورونا کا سایہ، ایک کھلاڑی پایا گیا کورونا پازیٹیو

آئی پی ایل کے 14 واں سیزن شروع ہونے میں ایک ہفتہ سے بھی کم وقت باقی ہے اور ایسے وقت میں دہلی کیپٹلز اور چنئی سُپر کنگز کے سامنے پریشانی آگئی ہے۔

Axar Patel
Axar Patel
author img

By

Published : Apr 3, 2021, 10:19 PM IST

دہلی کیپٹلز کے آل راونڈر اکشر پٹیل اور چنئی سُپر کنگز کا اسٹاف ممبر کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ اکشر پٹیل گزشتہ 28 مارچ کو کوروناٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کے بعد ٹیم میں شامل ہوئے تھے لیکن دوبارہ ٹیسٹ میں وہ پازیٹیو پائے گئے۔

فی الحال اکشر پٹیل کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ وہ کم از کم دس روز تک پریکٹس سیشن سے باہر رہیں گے۔ دہلی کیپیٹلز کے آل راونڈر اکشر 10 اپریل کو چنئی سُپر کنگز کے خلاف ہونے والے دہلی کے پہلے مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ چنئی سُپر کنگز کی کنٹنٹ ٹیم کا ایک ممبر بھی کورونا سے متاثر پایا گیا ہے جو فی الحال آئسولیشن میں ہے۔ سی ایس کے، کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) کاشی وشوناتھ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'مذکورہ ممبر، کھلاڑیوں یا کسی بھی اسسٹنٹ ملازمین کے رابطے میں نہیں تھا اور کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے سے پہلے بھی الگ رہ رہا تھا۔

فرنچائزیز کے علاوہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کے کئی گراونڈ ورکرز کے بھی کورونا سے متاثر پائے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں حالانکہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن ( ایم سی اے) کے ذرائع نے یہ کہتے ہوئے ان خبروں کو مستردکیا ہے کہ بعد میں گراونڈ اسٹاف منفی آیا تھا لیکن ممبئی میں جوحالات ہیں اس حساب سے آئی پی ایل کے اس سیشن کے پہلے پندرہ روز میں 10 میچوں کی میزبانی کرنا سنگین ہوسکتا ہے، کیونکہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بھی ریاست میں دوبارہ لاک ڈاون لگنے کے امکان کو خارج نہیں کیا ہے۔

بی سی سی آئی ابھی تک کورونا سے پیدا اس بحران کے تعلق سے فرنچائزیز تک نہیں پہنچ پایا ہے لیکن حکام اس کے متبادل پر غور کررہے ہیں۔

اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے مطابق بی سی سی آئی نے مثبت پائے جانے والے کھلاڑی، عہدیدار اور عملے کے لیے دس روز کا کوارنٹین اور کارڈک اسکریننگ کا عمل مقرر کیا ہے۔

متاثرہ شخص کو خود بائیو ببل سے باہر مخصوص علاقے میں خود کو نہ صرف آئیسولیٹ کرکے رکھنا ہوگا بلکہ کوئی جسمانی ورزش بھی نہیں کرنی ہوگی۔ یہ متاثرہ شخص ٹیم کے بائیو ببل مین اسی وقت واپس آسکتا ہے جب اس کا نویں یا دسویں دن لیا جانے والا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ منفی آئے۔ ایسے شخص کو کارڈک اسکریننگ بھی کرانی پڑے گی اس کے بعد ہی وہ کسی طرح کی ٹیم کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکے گا۔

اکشر پٹیل اپنا دس روز کا آئیسولیشن 12 اپریل کو مکمل کریں گے۔ دہلی کا دوسرا میچ 15 اپریل کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے خلاف ہے۔ 27 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نے پچھلے سیزن میں دہلی کے لیے 15 میچ کھیلے تھے جس میں انہوں نے 117 رنز بنانے کے علاوہ 9 وکٹیں بھی حاصل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.