برمنگھم میں کھیلے گئے ایشیز سریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 251 رنوں سے شکست دے دی ہے۔
آسٹریلیا نے اس کے ساتھ ہی آئی سی سی ٹیسٹ چمپیئن شپ کے پہلے ٹیسٹ میں جیت درج کرلی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 284 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 374 رنوں کا اسکور کیا تھا۔
دوسری اننگ میں آسٹریلیا نے 7 وکٹ کے نقصان پر 487 رنز بنا کر اپنی اننگ کو ڈکلیئر کر دیا، جس کی وجہ سے انگلینڈ کو 398 رنوں کا ہدف ملا، اسکے جواب میں انگلینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی، اس کا پہلا وکٹ 19 رنز پر ہی گر گیا اس کے بعد مختصر وقفہ سے وکٹ گرتے رہے، یہاں تک کہ پوری ٹیم 52.3 اوور میں 146 رنز پر آوٹ ہوگئی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے میچ کی دونوں اننگ میں سینچری لگائی۔ انہوں نے پہلی اننگ میں 144 اور دوسری اننگ میں 142 رنزبنائے، وہیں ناتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 350 جبکہ پیٹ کمنس نے 100 وکٹ مکمل کیے۔
ایشیز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 14 اگست کو لارڈس میں کھیلا جائے گا۔