ETV Bharat / sports

بھارت بمقابلہ آسٹریلیا: بھارت مضبوط اسکور کی جانب گامزن - urdu news of cricket

مشکل حالات میں کپتان اجنکیا رہانے کی شاندار سنچری اور رویندر جڈیجا کے ساتھ سو رنز کی شراکت نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے دوسرے دن بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر277 رنز بنالیے ہیں، جس کی وجہ سے بھارت کو 82 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے۔

australia vs india rahane ton jadejas fight give on day 2
http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/27-December-2020/10023051_371_10023051_1609053339517.png
author img

By

Published : Dec 27, 2020, 3:36 PM IST

کپتان اجنکیا رہانے کی شاندار سنچری کی بنیاد پر میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر بھارت نے پانچ وکٹوں پر 277 رنز بنائے ہیں، اس کے ساتھ ہی بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف 82 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ 1985 کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے آسٹریلیا میں پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں برتری حاصل کی ہے۔

رہانے نے اپنی 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں اب تک 200 گیندوں کا سامنا کیا ہے، جس میں 12 چوکے شامل ہیں، اور رویندر جڈیجا (ناٹ آؤٹ 40) کی شکل میں ایک اچھا ساتھی ملا، جس کے ساتھ انہوں نے اب تک چھٹے وکٹ کے لیے 104 رنز کی شراکت ہوچکی ہے۔

رہانے نے پہلے ہنوما وہاری کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 52 رنز کی شراکت کی اور پھر پانچویں وکٹ کے لیے رشبھ پنٹ کے ساتھ 57 رنز کی شراکت کی، وہاری نے 66 گیندوں پر 21 رنز بنائے جبکہ پنت نے 40 گیندوں میں 29 رنز بنائے۔

جبکہ پجارا اور شبھمن گل نے 61 رنز کی شراکت مکمل کی اور گل نے اپنے پچھلے دن کے اسکور میں صرف 17 رنز کا اضافہ کیا۔پجارا کی وکٹ 64 کے مجموعی اسکور پر گرا، پجارا نے 70 گیندوں کا سامنا کیا اور ایک چوکے کی مدد سے 17 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناتھن لیون کو ایک وکٹ ملی۔

tweet of kohli
وراٹ کوہلی کا ٹویٹ

بھارت کے شاندار مظاہرے پر گھر واپس جا چکے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹویٹ کرکے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے، کوہلی نے ایک ٹویٹ میں لکھا "ہمارے لیے ایک اور زبردست دن، ٹیسٹ کرکٹ اپنے عروج پر ہے ، اور اجنکیا کی جانب سے شاندار بلے بازی۔"

رہانے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں سنچری بنانے والے دوسرے بھارتی کپتان بھی بن گئے ہیں، رہانے نے 21 سال قبل سچن کے بنائے ہوئے ریکارڈ کو بھی توڑا، سچن نے بطور کپتان 1999 میں اسی گراؤنڈ میں 116 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

بھارت نے میچ کے پہلے دن آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 195 رنز پر آل آوٹ کردی تھی، بھارت ایڈیلیڈ میں پہلا میچ آٹھ وکٹوں سے ہارنے کی وجہ سے سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.