ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کی سری لنکا پر فتح - آسٹریلیا

اچھی شروعات کے بعد بھی سری لنکا کی ٹیم ہدف پانے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 247 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی سری لنکا پر فتح
author img

By

Published : Jun 15, 2019, 11:19 PM IST

آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ارون فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے تھے جسے سری لنکا ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

فنچ نے 132 گیندوں میں 153 رنز جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 73 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اسورو ادانا اور دھننجے ڈی سلوا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لستھ ملنگا نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری سری لنکا کے سلامی بلے باز دمتھ کرونارتنے اور کوشل پریرا نے پہلے وکٹ کے لیے 115 رنز بنائے لیکن اس پارٹنرشپ کو مچل اسٹارک نے کوشل پریرا کو آؤٹ کر کے توڑا۔

اس جوڑی کے ٹوٹتے ہی سری لنکائی ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی جبکہ کپتان کرونارتنے ایک سرے پر مزاحمت کرتے رہے لیکن ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے، انہوں نے 108 گیندوں 97 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4 جبکہ کین رچرڈسن نے 3 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.