پاکستان کے دیئے گیے 150 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں آ سٹر یلیا ئی ٹیم شاندار شروع کر تے ہوئےتیسرے اوور میں بغیر کسی نقصان کے 30 رن بنا لیے تھے ۔
اس کے بعد پاکستانی گیندبازوں نے جارحانہ انداز میں واپسی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لانے میں کامیا بی حاصل کی۔محمد فعرفان ایرون فینچ کو (17)رنوں کے اسکور پرآوٹ کیا۔
محمد عا کر نے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو20 رنوں کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔عماد وسیم نے میک ڈورمنٹ کو 21 رنوں کے انفرای اسکور پر ایل بی ڈبیلو کیا۔
اس کے بعداسٹیون اسمتھ اورٹرنر نے عمدہ بلے بازی کی اور اپنی ٹیم کو بحران سے نکالا۔
اسٹیون اسمتھ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 11چوکوں اور ایک چھکے کی مد دسے 80 رنوں کی شاندارغیر فتوح اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو سات وکٹوں کی جیت میں اہم رول ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد عرفان، محمد عامر اور عماد وسیم کو ایک ایک وکٹ ملے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 150 رن بنائے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 6 چوکوں کی مد دسے 50 رن بنا کر آ وٹ ہوئے ۔اس کے علاوہ افتخار احمد نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 5 پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 62 رنوں کی ناٹ آ وٹ اننگز کھیلی ۔
پاکستان نے مقررہ 20 اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 150 رن بنا ئے ۔آسٹر یلیا کی جانب سے اسٹین اگر کو دوجبکہ کین رچرڈ سن اور پیٹ کمنز کو ایک ایک وکٹ ملا۔