ETV Bharat / sports

بابراعظم کے نام ایک اور ریکارڈ - کرکٹ

پاکستان یکروزہ کرکٹ کے کپتان بابراعظم رواں برس ٹی 20 کرکٹ میں ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

babar azam
babar azam
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 7:05 PM IST

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ یہ کامیابی حاصل کی اور رواں برس ٹی 20 فارمیٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے۔ بابر نے رواں برس اب تک 26 اننگز میں 52.73 کے اوسط سے 1002 رنز بنا چکے ہیں اور دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 135.04 رہا۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز لوکیش راہل کا ہے جنہوں نے رواں سال اب تک 21 اننگز میں 55.16 کی اوسط اور 134 کے اسٹرائیک ریٹ سے 993 رنز بنائے ہیں جبکہ آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس رواں سال اب تک 31 اننگز میں 39.50 کے اوسط اور 142.77 کے اسٹرائیک ریٹ سے 948 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز لوکیش راہل
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز لوکیش راہل

اس کے علاوہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز الیکس ہیلز رواں سال اب تک 28 اننگز میں 34.42 کے اوسط اور 152.73 کے اسٹرائیک ریٹ سے 895 رنز اور پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک 39.40 کے اوسط اور 134.93 کے اسٹرائیک ریٹ سے 788 رنز کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم گزشتہ برس بھی اس فہرست میں پہلے مقام پر تھے، گزشتہ برس انہوں نے 1607 رنز اسکور کیے تھے اور اب وہ مسلسل دو کیلینڈر سال میں ایک ہزار سے زائد ٹی 20 رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

حالانکہ ان ہی کے ہم وطن کھلاڑی اور سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے ٹی 20 کریئر میں تین مرتبہ ایک سال میں ایک ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی مسلسل 2 برس یہ کارنامہ انجام نہیں دیا۔ شعیب ملک نے سنہ 2014 میں 1030 رنز، سنہ 2016 میں 1082 رنز اور سنہ 2019 میں 1010 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد (سنہ 2012 میں 1138 رنز)، عمراکمل(سنہ 2016 میں 1386 رنز) اور عمران نذیر (سنہ 2012 میں 1036 رنز) ایک ایک بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے جارح بلے باز اور یونیورسل باس کے نام سے مشہور کرس گیل نے 9 مرتبہ ایک سال میں ایک ہزار سے زائد ٹی 20 رنز اسکور کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.