میزبان انگلینڈ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 سے پاکستان کو شکست دے کردس برس بعد مہمان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔ تیسرے میچ میں بھی پاکستان کی حالت کچھ بہتر نہیں تھی لیکن بارش نے پاکستان کو ممکنہ شکست سے بچا لیا۔ تیسرے میچ کی دوسری اننگ میں پاکستان کے اسٹار بلے باز اور مستقبل کے روشن ستارہ بابراعظم نے 63 رنز کی ناٹ آؤٹ پاری کھیلی۔ اس اننگ میں بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے دو ہزار رنز بھی مکمل کئے۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے تیز گیندبا ز جیمس اینڈرسن کی 600 وکٹ پورے کرنے کی شاندار کامیابی کے ساتھ منگل کو پانچویں اور آخری دن ڈرا پر ختم ہوگیا۔
میچ کا آخری دن بارش سے بری طرح متاثر رہا اور بارش انگلینڈ کی سیریز کو 2-0 سے جیتنے اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فہرست میں دوسرے مقام پر پہنچنے کی امیدوں کے درمیان رخنہ بن گئی۔
انگلینڈ نے پہلاٹیسٹ جیتنے کے بدولت تین میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کی۔ انگلینڈ نے اس سے پہلے ویسٹ انڈیز سے کورونا کے درمیان تین میچز کی سیریز 2-1سے جیتی تھی۔
یہ میچ تو ڈرا رہا لیکن بارش اور خراب روشنی سے متاثر اس ٹیسٹ کو اینڈرسن کی 600وکٹیں لینے کی کامیابی کے لئے یا د رکھا جائے گا۔ اینڈرسن نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں دو وکٹ لیکر اپنے 600 وکٹ پورے کئے۔
اینڈرسن نے پاکستان کے خلاف تیسرے او ر آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن منگل کو بارش کے بعد کھیل شروع ہونے پر اپنا 600واں وکٹ لینے میں زیادہ وقت نہیں لگایا۔ اینڈرسن نے پاکستان کے کپتان اظہر علی کو سلپ میں اپنے کپتان جو روٹ کے ہاتھوں کیچ کراکر 600واں شکار کیا۔
واضح رہے کہ 38سالہ اینڈرسن اپنے 156ویں میچ میں اس کامیابی پر پہنچے ہیں۔ اینڈرسن یہ کامیابی حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے تیز گیندباز اور اوورآل چوتھے گیند باز بنے ہیں۔
- مزید پڑھیں: آئی پی ایل 2020 کے بارے میں تفصیلات
اینڈرسن سے پہلے یہ کامیابی بھارتکے انل کمبلے (619)، آسٹریلیا کے شین وارن (708) اور سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن (800) کو حاصل تھی۔