ETV Bharat / sports

اکرم اور شعیب اختر لنکا پریمیر لیگ کے ساتھ منسلک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور فاسٹ بالر شعیب اختر سمیت متعدد لیجنڈ کرکٹرز لنکا پریمیر لیگ (ایس ایل پی ایل) کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں۔

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 8:16 PM IST

اکرم اور شعیب اختر لنکا پریمیر لیگ کے ساتھ منسلک
اکرم اور شعیب اختر لنکا پریمیر لیگ کے ساتھ منسلک

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور فاسٹ بالر شعیب اختر سمیت متعدد لیجنڈ کرکٹرز لنکا پریمیر لیگ (ایس ایل پی ایل) کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں۔

لیگ کے ٹورنامنٹ کی کامیابی کی نگرانی کرنے والے ادارے انووینیوٹیو پروڈکشن گروپ کے چیف انل موہن نے تصدیق کی ہے کہ وسیم اکرم، شعیب اختر، برائن لارا اور سر ویوین رچرڈز ایس ایل پی ایل کی مختلف ٹیموں کے مینٹر بننے کیلئے رضامند ہو گئے ہیں جب کہ ہم کمار سنگاکارا کیساتھ رابطہ کرنے میں بھی مصروف ہیں۔

انہوں نے بھارت کے سابق کرکٹرز کی بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی امید ظاہر کی اور کہا کہ ہمیں ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے فہرست فراہم کی ہے جس میں شامل سابق ہندستانی فاسٹ بالرز مناف پٹیل, پروین کمار بھی اس لیگ کا حصہ بننے پر راضی ہیں اور امید ہے کہ عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان بھی اپنی خدمات پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی پالیسی کے تحت بھارتی کھلاڑیوں کو دیگر ممالک کی لیگز میں شرکت کی اجازت نہیں ہے البتہ ریٹائرڈ کرکٹرز کو استثنیٰ حاصل ہے، سابق بلے باز یووراج سنگھ بھی غیر ملکی لیگ میں شریک ہو چکے ہیں جب کہ پروین کمار بھی کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کھیل رہے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.