ETV Bharat / sports

آفریدی نے بنگلہ دیشی کھلاڑی کا بیٹ خریدا - آفریدی نے بنگلہ دیشی کھلاڑی کا بلا خریدا

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر کھلاڑی شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم کا بلا نیلامی میں خریدا ہے۔

Afridi bought the bat of mushiqu for twenty thousand dollars
آفریدی نے بنگلہ دیشی کھلاڑی کا بلا خریدا
author img

By

Published : May 17, 2020, 4:27 PM IST

شاہد آفریدی نے 20 ہزار ڈالر میں مشفق الرحیم کا بیٹ نیلامی میں خریدا ہے جس کی رقم بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے ریلیف کے کاموں میں صرف کی جائے گی۔

مشفق نے یہ بیٹ 2013 میں گالے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف استعمال کیا تھا جس سے انہوں نے 200 رنز بنائے تھے۔

یہ نیلامی اس وقت مشکلات میں گھر گئی تھی جب اس میں بولی لگانے کے لیے کچھ فرضی بولی لگانے والے شامل ہو گئے تھے، مشفق کے مطابق آفریدی نے نیلامی کی خبر سن کر 13 مئی کو اس کے لیے بولی لگائی۔

مشفق نے کہا کہ آفریدی نے اپنے ادارے کی جانب سے میرا بیٹ خریدا ہے، مجھے اس بات سے کافی خوشی ہوئی ہے اور میں بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔

آفریدی نے مجھے 13 مئی کو خط بھیج کر بیٹ خریدنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور انہوں نے اسے 20 ہزار ڈالر ’قریب 16.8 لاکھ ٹکا‘ میں خریدا، میں اس کام کے لیے اپنے کے دوست تمیم اقبال کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس میں میری مدد کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.