ETV Bharat / sports

ہمارے لیے ہر سیریز خاص: راشد

author img

By

Published : Nov 4, 2019, 3:07 AM IST

ویسٹ انڈیز کے خلاف چھ نومبر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ایک روزہ سریز سے پہلے افغانستان کے کپتان راشد خان نے اتوار کو کہا کہ میدان پر حریف ٹیم کی صلاحیت کے اندازہ کی پرواہ کئے بغیر ان کی ٹیم کا مقصد اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

افغانستان کے کپتان راشد خان

گھریلو میدان کے طور پر لکھنؤ کے اٹل بہاری واجپئی اكانا اسٹیڈیم میں اپنا پہلا میچ كھیلنے جارہی افغانستان ٹیم کے کپتان راشد نے صحافیوں سے کہا کہ ہمارے لیے ہر سریز اہم ہے۔ یہ معنی نہیں رکھتا کہ ہمارا حریف کون ہے۔ ہمارے کھیل کی سطح اب اوپر اٹھ رہی ہے تو ہر سیریز ہمارے لیے اہم ہے اور یقینی طور پر ہمارے کھلاڑی جیت کے مقصد کے ساتھ میدان پر اتریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارے سامنے ایشیا کپ اور ٹی۔ 20 عالمی کپ جیسے دو بڑے ٹورنامنٹ ہیں، لہذا ہر سیریز اہم ہے اور ہمیں سیریز در سیریز اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
راشد نے کہا کہ ہماری منصوبہ بندی مضبوط ٹیموں کے ساتھ کھیلنا ہے، کیونکہ اس سے ہمیں کارکردگی کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا اور ہم اہم مقابلوں میں مزید اعتماد کے ساتھ اتریں گے۔ بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلنے میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ میچ در میچ ہمیں پتہ چلے گا کہ کن۔ کن شعبوں میں بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپن گیند بازوں کے موافق حالات میں ان کی ٹیم کو ویسٹ انڈیز پر برتری حاصل ہے۔ مگر ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ صرف پچ کے بھروسے ہی نہیں رہا جا سکتا۔ آپ کو ہر حال میں محنت کرنی پڑتی ہے۔ ہمارے پاس بہترین اسپن اٹیک ہے لیکن اس کے لئے میدان میں خود کو ثابت کرنا ہوگا۔
راشد نے ایک سوال پر کہا کہ افغانستان کے کوچ لانس كلسنر انتہائی تجربہ کار کوچ ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے لیے کافی کرکٹ کھیلا ہے۔ خوشی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ اس سیریز میں ان کے تجربے کا افغانستان ٹیم کو کافی فائدہ ملے گا۔ بہت کم وقت میں ہی دنیا کے چوٹی کے اسپن بولنگ میں اپنا نام درج کرانے والے راشد نے کہا کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے کسی بھی کھلاڑی کے لیے خاص حکمت عملی نہیں بنائی ہے۔ میں نے اپنے لئے منصوبہ بنایا ہے۔ اگر کسی کھلاڑی کے لیے تیاری کی تو میری لائن اور لینتھ بگڑ جائے گی۔ افغانستان ٹیم کی مدد کرنے کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے راشد نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ بھارت سے مدد ملی ہے۔ ہم نے ہمیشہ ان کے شکرگزار رہیں گے۔
افغانستان کے کوچ لانس كلسنر نے اس موقع پر کہا کہ ہماری ترجیح ایک ٹیم کے طور پر خود کو اور اسمارٹ بنانے کی ہے۔ ہماری ٹیم میں کافی باصلاحیت کھلاڑی ہیں، لیکن ہم اس بات پر خاص توجہ دیں گے کہ ہم میچ کے رخ کو بہتر طریقے سے سمجھیں اور میچ جیتنے کے لئے بہتر حکمت عملی بنا کر اس پر عمل کریں۔

Intro:Body:

wrtrty

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.