ETV Bharat / sports

دنیا کا پہلا 3 ٹیموں کا کرکٹ میچ - نیلسن منڈیلا کے عالمی دن

سنچورین میں کرکٹ کی تاریخ کا پہلا اور منفرد میچ کھیلا جا رہا ہے جہاں دو نہیں بلکہ تین ٹیمیں ایک ساتھ میچ میں حصہ لے رہی ہیں۔

دنیا کا پہلا 3 ٹیموں کا کرکٹ میچ
دنیا کا پہلا 3 ٹیموں کا کرکٹ میچ
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 3:29 PM IST

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے وبا کے بعد 3 ٹی سی کرکٹ کے ذریعے آج کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔ یہ دنیا کا واحد کرکٹ میچ ہے جس میں 3 ٹیمیں ایک ساتھ کرکٹ میچ کا حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ نہیں بلکہ صرف ایک میچ ہے جو نیلسن منڈیلا کے عالمی یوم کے موقعے پر سنچورین میں کھیلا جارہا ہے۔

اس نئے فارمیٹ میں دو نہیں بلکہ تین ٹیمیں ایک ساتھ میچ رہی ہیں۔ جس میں 18 اوورز کے بعد ایک وقفہ لیا جائے گا۔ ہر ٹیم میں 8 کھلاڑی ہوں گے۔ یہ میچ کل 36 اوورز کا ہوگا۔ ہر ٹیم کو 12 اوورز کھیلنے کو ملیں گے۔

  • پہلے ہاف میں ٹیم بلے بازی سے گیند بازی اور پھر ڈگ آؤٹ میں جاکر بیٹھے گی۔ جس کا فیصلہ ڈرا سے کیا جائے گا۔
  • دوسرے ہاف میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی اور اسکور برابر ہونے پر پہلے ہاف کا آرڈر پلٹ دیا جائے گا۔
  • ساتواں وکٹ گرنے کے بعد آٹھواں نمبر کا بلے باز اکیلا بیٹنگ کرسکتا ہے لیکن وہ صرف جفت نمبر پر ہی اسکور کرسکتا ہے۔ تاہم اگر ساتویں وکٹ پہلی اننگ میں گری تو پھر آٹھواں بلے باز اکیلا نہیں کھیل سکتا۔
  • ہر گیند بازی ٹیم کو ایک نئی گیند ملے گی جو انہیں پورے 12 اوورز کے لیے دونوں اپوزیشن ٹیموں کے خلاف استعمال کرنا ہوگا۔
  • تمام گیند باز کو تین اوورز ڈالنے کو دیے جایں گے۔
  • اس میچ کو موسم کے مطابق مختصر بھی کیا جاسکتا ہے۔
  • اس میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم کو سونا، دوسری مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو چاندی اور تیسری مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو کانسی ملے گا۔

ٹیمیں:

مسٹر ڈی فوڈ کائٹس: کوئنٹن ڈی کاک(کپتان)، ٹیمبا باوما، جان اسمٹس، ڈیوڈ ملر، ڈوین پریٹوریئس، لوتھو سیپاملا، بیورن ہینڈرک، انریچ نورٹجے۔ کوچ: وانڈلے گاو۔

آؤٹشیورینس کنگ فشر: ہنریک کلاسن (کپتان) ریزا ہنڈریکس، جانے من ملال، فاف ڈو پلیسی، جیرالڈ کوئینڈسی، گلیٹن سٹر من، تبریج شمسی، تھانڈو اینٹینی۔ کوچ: مگنون ڈو پریز

ٹیکلیئٹ ایگلز: اے بی ڈیویلیئرس (کپتان)، ایڈن مارکرم، راسی وین ڈیر ڈوسن، کائل وریان، اینڈیلے فیہکلکوے، بیورن فورٹین، جونیئر ڈالا، لونگی اینگیڑی۔ کوچ: جیفری ٹویانا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.