ETV Bharat / sports

پاکستان بمقابلہ پی ایم الیون میچ کے دوران اسکور بورڈ پر توہین آمیز لفظ، کرکٹ آسٹریلیا کی معذرت - پاکستان آسٹریلیا پریکٹس میچ

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان آسٹریلیا پریکٹس میچ کے پہلے دن اسکور بورڈ پر نسل پرستانہ الفاظ دکھائی دینے کے بعد معافی مانگ لی ہے۔ ایک آسٹریلوی صحافی کی جانب سے اس الفاظ کی طرف توجہ مبذول کرانے کے فورا بعد اسکور بورڈ پر لفظ کو درست کر دیا گیا۔ AUS v PAK practice match

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 4:58 PM IST

کینبرا: پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر ہے، جہاں اسے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ سیریز سے پہلے ایک پریکٹس میچ پاکستان اور پی ایم الیون کے درمیان منوکا اوول میں کھیلا گیا۔ بدھ سے جاری اس چار روزہ پریکٹس میچ کے پہلے ہی دن اسکور بورڈ پر ایک نسل پرستانہ الفاظ سامنے آگیا، جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے معافی بھی مانگ لی ہے۔

دراصل اسکور کارڈ پر پاک (PAK) کے بجائے پی آئی (PI) لکھا ہوا نمودار ہوا اور آسٹریلیا میں پی آئی کی اصطلاح ان لوگوں کی توہین کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو اصل میں جنوبی ایشیائی ہیں۔ ایک آسٹریلوی صحافی ڈینی سعید نے فوری طور پر اس کی طرف توجہ مبذول کرائی، جس کے بعد اسکورنگ بورڈ کو صحیح کردیا گیا۔

  • A clarifier on this from CA: “The graphic was an automatic feed from a data provider which had not been used previously for a Pakistan game. This was obviously regrettable, and the error we corrected manually as soon as it came to light.” https://t.co/7FttR2iZTR

    — Daany Saeed (@daanysaeed) December 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کرکڑ آسٹریلیا (سی اے) نے فوری طور پر معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور ایک بیان کے ساتھ مسئلہ کو حل کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ "گرافک ایک خودکار فیڈ ڈیٹا ہے جس کا پہلے پاکستان کے میچ کے لیے استعمال نہیں کیا گیا تھا اور یہ ایک واضح غلطی تھی۔ جیسے ہی ہمیں اس کا علم ہوا، ہم نے فوری کارروائی کی۔

واضح رہے کہ شان مسعود کی کپتانی میں پاکستان نے آسٹریلیا پی ایم الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ شان مسعود نے ٹیسٹ کپتان کے طور پر میچ میں شاندار آغاز کیا اور 298 گیندوں میں 201 رنز بنائے۔ پی ایم الیون کے لیے جارڈن بکنگھم 81 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر بہترین بولر رہے۔

پاکستان نے 9 وکٹوں پر 391 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ جس میں بابر اعظم (40)، سرفراز احمد (41) اور عبداللہ شفیق (38) رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےئ گا۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.