ETV Bharat / sports

Gautam Gambhir on Sri Lanka پراعتماد سری لنکا بڑا خطرہ بن سکتا ہے، گمبھیر - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

گوتم گمبھیر نے کہا کہ سری لنکا ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے مقابلے بھارت کو زیادہ چیلنج دے سکتا ہے۔ سری لنکا نے ایشیا کپ میں اپنی طاقت دکھا دی ہے۔ چمیرا اور لاہیرو کمارا کی آمد سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں ان کا اعتماد ضرور بڑھے گا۔ Gautam Gambhir on Sri Lanka

Gautam Gambhir on Sri Lanka
پراعتماد سری لنکا بڑا خطرہ بن سکتا ہے، گمبھیر
author img

By

Published : Oct 14, 2022, 8:11 PM IST

کولکتہ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے رکن گوتم گمبھیر اور عرفان پٹھان کا ماننا ہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی 20 ایشیا کپ کی فاتح سری لنکا پراعتماد ہے اور اگر ٹیم سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو وہ بھارت کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔Gautam Gambhir on Sri Lanka

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت کو پاکستان، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے، جبکہ ایشیا کپ کی فاتح سری لنکا اور دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز گروپ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں تو اس بات کا امکان ہے کہ ان میں سے ایک ٹیم گروپ بی میں جگہ بنا لے گی۔

اسٹار اسپورٹس کے پروگرام 'گیم پلان' میں گوتم گمبھیر نے کہا کہ سری لنکا ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے مقابلے ہندوستان کو زیادہ چیلنج دے سکتا ہے۔ سری لنکا نے ایشیا کپ میں اپنی طاقت دکھا دی ہے۔ چمیرا اور لاہیرو کمارا کی آمد سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں ان کا اعتماد ضرور بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Mohammed Shami Replaces Jasprit Bumrah جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سمیع ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل

وہیں عرفان نے کہاکہ 'اگر بھارت کو گروپ میں آخر تک پہلے نمبر پر رہنا ہے تو اسے ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف جیتنا ہوگا۔ ویسٹ انڈیز دنیا کی کسی بھی ٹیم کو سخت مقابلہ دے سکتا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ سری لنکن کھلاڑی کیریبین سے زیادہ چیلنج پیش کر سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ India vs Srilanka in World Cup T20

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.