ETV Bharat / sports

IPL 2022: راجستھان نے چنئی کو 150 پر روکا

آئی پی ایل 2022 کے 68واں میچ چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز سے درمیان بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ وہیں گیند بازی کرتے ہوئے راجستھان نے چنئی کو 150 رنز پر روکا۔Chennai Super Kings sets target of 151 runs for Rajasthan Royals

راجستھان نے چنئی سپر کو 150 پر روکا
راجستھان نے چنئی سپر کو 150 پر روکا
author img

By

Published : May 20, 2022, 10:33 PM IST

معین علی کی 93 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود چنئی سپر کنگز اس میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف 20 اوور میں چھ وکٹ پر 150 رنز ہی بنا سکی۔ چنئی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پاور پلے میں طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے چھ اووروں میں 75 رنز بنائے لیکن اس کے بعد چنئی کی رفتار رک گئی اور ٹیم اگلے 14 اووروں میں صرف 75 رنز ہی بنا سکی۔ معین نے پاور پلے میں زبردست رفتار سے بیٹنگ کی اور اس دوران انہوں نے ٹرینٹ بولٹ کے ایک اوور میں ایک چھکا اور پانچ چوکے لگائے۔Chennai Super Kings sets target of 151 runs for Rajasthan Royals

اس اوور میں 26 رنز ہوئے۔ معین نے سیزن کی دوسری تیز ترین نصف سنچری 19 گیندوں میں اسکور کی لیکن اس کے بعد وہ بھی سست ہوگئے۔ معین نے 57 گیندوں پر 93 رنز میں 13 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی کو وکٹ کیپر سنجو سیمسن سے دو زندگی ملیں لیکن وہ اس کا زیادہ فائدہ نہ اٹھا سکے اور 28 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز ہی بنا سکے۔ ڈیون کونوے نے 16 رنز بنائے۔

پاور پلے کے بعد راجستھان کی ٹیم نے زبردست واپسی کی۔ ان کے کفایتی گیند بازوں نے پہلے کھیل کو سلو کیا اور پھر بہت کفایتی بولنگ کی۔ تاہم، ایک بار ایسا محسوس ہوا جیسے پچ تھوڑی سست ہو گئی ہے۔ یوزویندر چہل نے 26 رنز کے عوض دو اور اوبید مکاؤ نے 20 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: Nikhat Zareen's Parents on Her Success: بھارتی باکسر نکہت زرین کی کامیابی پر والدین نے خوشی کا اظہار کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.