ETV Bharat / sports

چنئی سپر کنگس چوتھی بار بنا آئی پی ایل چمپئن - چوتھی بار چینئی بنا چمپیئن

سلامی بلے بازوں کی بہترین شروعات کے باوجود کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم کو 27 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چنئی سپر کنگس کے گیندبازوں نے بہترین انداز میں واپسی کرتے ہوئے 20 اوورز میں کولکاتا کو 165 رنوں پر روک دیا اور چنئی سپر کنگس نے چوتھی بار آئی پی ایل کا خطاب اپنے نام کیا۔

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/16-October-2021/13368375_ipl2021.webp

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 7:33 AM IST

دبئی: دبئی میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2021 کا خطاب مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں کھیلنے والی چنئی سپر کنگ نے اپنے نام کیا ہے۔ چوتھی بار چمپئین بنتے ہوئے اس نے دو بار کی چمپیئن کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو فائینل میں آسانی سے 27 رنوں سے شکست دے دی۔

چنئی سپر کنگس کے گیندبازوں نے بہترین انداز میں واپسی کرتے ہوئے 20 اوورز میں کولکاتا کو 165 رنوں پر روک دیا اور اس طرح 27 رنوں سے کے کے آر کی شکست ہوئی۔

193 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کولکاتا کی اننگ لڑکھڑا گئی۔ نائب کپتان دنیش کارتک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے محض 9 رن بنائے۔ اس کے بعد شکیب الحسن بھی پہلی ہی گیند پر جڈیجہ کا شکار بن گئے۔

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری اور روبن اتھپا (31) اور معین علی (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز سے چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو جمعہ کو 27 رن سے شکست دیکر چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔

چنئی نے فائنل میں 20 اوور میں تین وکٹ پر 192 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور کولکاتا کو 91 رن کی شاندار اوپننگ شراکت داری کے باوجود 9 وکٹ پر 165 رن پر روک دیا۔ کولکاتا کو اس طرح پہلی بار فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ چنئی نے اس سے قبل 2011۔2010 اور 2018 میں خطاب جیتا تھا۔

چنئی پچھلی بار پلےآف کی ریس سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بنی تھی لیکن تب کپتان دھونی نے اس سال واپسی کا وعدہ کیا تھا اور اس وعدے کو انہوں نے پورا کرکے دکھا دیا۔

ڈو پلیسس نے اننگز کے آغاز میں وکٹ کیپر دنیش کارتک کے اسٹمپنگ کے چوکنے سے ملی نئی زندگی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے، 59 گیندوں میں سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ڈو پلیسس اننگ کے آخری اوور میں شیوم ماوی کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے رتوراج گائیکوڑ کے ساتھ ابتدائی شراکت میں 61 رنز جوڑے۔

گائیکواڑ اس ٹورنامنٹ میں 635 رنز بنا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں اور ان کے سر اورنج کیپ سج گیا ہے۔ گائیکواڑ نے 27 گیندوں پر 32 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکتہ نے اچھی شروعات کی اور ابتدائی شراکت داری میں 10.4 اوورز میں 91 رنز کا اضافہ کیا لیکن اس شراکت کے ٹوٹنے کے بعد کولکتہ کی اننگز ٹوٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ وینکٹیش ایئر 32 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنانے کے بعد شاردول ٹھاکر کا شکار بنے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد دو رنز نتیش رانا کو ، ٹھاکر نے اپنا اگلا شکار بنایا۔

مزید پڑھیں: کولکتہ کی علینا فرید کا تاریخی کارنامہ

سنیل نارائن دو رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر رویندرا جڈیجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ گل نے 43 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 51 رنز بناکر دیپک چہار کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہوئے۔ گل ٹیم کے اسکور 108 پر آؤٹ ہوئے۔ دنیش کارتک نے آتے ہی پہلی گیند پر چھکا لگا یا۔ لیکن کارتک سات گیندوں میں نو رنز بنانے کے بعد جدیجہ کا شکار بن گئے۔ شکیب الحسن کا کھاتہ نہیں کھل سکا اور جڈیجہ نے انہیں ایل بی ڈبلیو کردیا۔ زخمی راہل ترپاٹھی دو رنز بناکر ٹھاکر کی گیند پر معین علی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 عالمی کپ: صہیب مقصود پاکستانی ٹیم سے باہر، شعیب ملک کی واپسی

نوئیڈا کے ڈی ایم کا بیڈمنٹن ریکٹ 50 لاکھ روپئے میں نیلام

کپتان ایون مورگن کی ناقص فارم جاری رہی اور وہ جوش ہیزل ووڈ کا شکار ہوئے۔ لوکی فرگیوسن اور شیوم ماوی نے آخری اوور میں دھواں دھار بلے بازی کی لیکن رنز بچ گئے تھے اور کولکتہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ماوی اننگز کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر ڈوین براوو کی گیند پر دیپک چاہر کے ہاتھوں باؤنڈری پر کیچ ہوئے۔ ماوی نے 13 گیندوں پر اپنے 20 میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے جبکہ فرگیوسن نے 11 گیندوں پر 18 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔
دھونی نے اپنی کپتانی میں اپنے 300 ویں ٹی 20 میچ میں چوتھی بار آئی پی ایل خطاب جیتا۔ چنئی کی جانب سے شاردول ٹھاکر نے 38 رنز دے کر تین جبکہ ہیزل ووڈ اور جڈیجہ نے دو دو وکٹیں حاصل کئے۔ چاہر اور براوو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.