ETV Bharat / sports

Chateshwar Pujara پجارا کی شاندار سنچری سے ویسٹ زون مضبوط پوزیشن پر - چیتشور پجارا 133 کی شاندار سنچری

بھارت کے تجربہ کار ٹیسٹ بلے باز چیتشورپجارا نے چار روزہ دلیپ ٹرافی کے ایک اہم میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنٹرل زون کے خلاف بہترین سنچری اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم ویسٹ زون کو مضبوط پوزیشن میں لاکھڑا کردیا۔

پجارا کی شاندار سنچری سے ویسٹ زون مضبوط پوزیشن پر

author img

By

Published : Jul 7, 2023, 8:07 PM IST

الور (کرناٹک): چیتشور پجارا (133) کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ زون نے چار روزہ دلیپ ٹرافی ٹورنامنٹ کے تیسرے دن جمعہ کو سنٹرل زون کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں نو وکٹ پر 292 رنز بناکر 384 رن کی اہم لیگ برتری حاصل کرلی۔

کے سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں ویسٹ زون کی پہلی اننگز کے اسکور 220 کے جواب میں سنٹرل زون کی ٹیم 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دوسری اننگز میں بھی ویسٹ زون کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن پجارا کا انداز آج مختلف تھا۔ پجارا نے اپنی قابل تعریف اننگز کے دوران 14 بار گیندوں کو باؤنڈری لائن کے پار پہنچایا ۔ وہ اننگز کے 92ویں اوور کی آخری گیند پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔

ان کی اننگز کا ہی نتیجہ تھا کہ ویسٹ زون نے سنٹرل کے خلاف زبردست برتری حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ پجارا کے علاوہ آج کے کھیل کی اہم توجہ دھماکہ خیز بلے باز سوریہ کمار یادو (52) کی نصف سنچری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: MS Dhoni 42nd birthday ایم ایس دھونی کی 42ویں سالگرہ، ٹیم انڈیا کے کیپٹن کول کے کریئر پر ایک نظر

انہوں نے اپنی اننگز میں صرف 58 گیندوں میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ سنٹرل زون کی جانب سے سوربھ کمار نے چار جبکہ سرنش جین نے 56 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.