ETV Bharat / sports

مشکل وقت میں کھیلنا فواد عالم سے سیکھنا چاہیے: بابر اعظم - فواد عالم شاندار فارم میں ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فواد عالم شاندار فارم میں ہیں اور وہ مشکل وقت میں جس طرح کھیلتے ہیں ان سے سیکھنا چاہیے۔

babar azam
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم
author img

By

Published : Aug 22, 2021, 11:15 AM IST

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کپتان بابر اعظم نے فواد عالم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ زبردست فارم میں ہیں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دن کے آغاز میں گیندبازوں کو پچ سے مدد مل رہی تھی۔ ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد فواد عالم نے بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ فواد عالم سے کہا تھا کہ ٹیم کو مشکل سے نکالنے کے لیے لمبی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوگی۔ دونوں نے طے کیا تھا کہ رنز بنانے کے لیے زیادہ دیر کریز پر رکنا ضروری ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں جس طرح فواد عالم کھیلتے ہیں، ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے، فواد عالم کو بیٹنگ کے دوران کریمپس پڑگئے تھے جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جوروٹ کی ٹسٹ رینکنگ میں لمبی چھلانگ، پہنچے نمبر دو پوزیشن پر

کپتان نے بتایا کہ پہلی اننگز میں 300 سے 350 رنز بنانا ہمارا ہدف ہے، محمد رضوان اور فہیم اشرف کریز پر موجود ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں انفرادی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے محنت کررہا ہوں، خوشی ہے کہ محنت کا پھل مل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.