ETV Bharat / sports

Ben Stokes Appointed England's new Test captain: بین اسٹوکس انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر - جو روٹ کے ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار

بین اسٹوکس انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان بن گئے ہیں۔ انہیں ای سی بی نے جو روٹ کی جگہ کپتان مقرر کیا ہے۔ اسٹوکس انگلینڈ کے 81 ویں کپتان ہیں۔Ben Stokes appointed England's new Test captain

بین اسٹوکس انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 5:17 PM IST

جو روٹ کے ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کو اپنا نیا کپتان مل گیا ہے۔ آل راؤنڈر بین اسٹوکس انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان ہوں گے۔ جو روٹ نے پانچ سال تک انگلینڈ ٹیم کے کپتان رہنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ روٹ کے استعفیٰ کے بعد ہی ان کے جانشین کی تلاش تھی۔Ben Stokes appointed England's new Test captain

بین اسٹوکس انگلینڈ کے 81ویں ٹیسٹ کپتان ہوں گے۔ نئے کپتان کے طور پر ان کا نام انگلینڈ مینز کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر رابکی نے تجویز کیا تھا۔ جس پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے منگل کی شام اپنی منظوری دے دی۔ بین اسٹوکس کی تقرری پر رابکی نے کہا کہ میں نے بین کو اس کردار کی پیشکش کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی، ریڈ بال کرکٹ میں اس ٹیم کو آگے لے جانے کے لیے بین اسٹوکس بہترین شخص ہیں، مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے اس پیشکش کو قبول کرلیا ہے۔ وہ اس موقع اور ذمہ داری کے بھی مستحق ہیں۔ اسٹوکس ایک ایسی ٹیم کی کمان سنبھالنے جارہے ہیں جس نے اپنے آخری 17 ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک میچ جیتا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار انگلینڈ کی ٹیم لگاتار پانچ سیریز میں ایک بھی سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 23-2021 کے ٹیبل میں بھی سب سے نیچے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹوکس کی پریکٹس میچ میں کپتانی اننگز

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.