ETV Bharat / sports

India vs West Indies Series 2022: بی سی سی آئی کی جانب سے بھارت-ویسٹ انڈیز سیریز کے شیڈول میں ردوبدل - اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورکی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا BCCI نے اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورکی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے بھارت-ویسٹ انڈیز سیریز کے شیڈول میں ردوبدل

author img

By

Published : Jan 23, 2022, 3:17 PM IST

12 اور 13 فروری کو ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ IPL کی بڑی نیلامی کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا BCCI نے اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورکی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔تیسرا ون ڈے میچ کو ایک دن آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بورڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ تمام میچ صرف دو گراؤنڈپر کھیلے جائیں گے۔

بی سی سی آئی اس سے قبل ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے میزبانی کے لیے متعین شہروں کی تعداد کم کرکے چھ شہروں تک لانا چاہتا تھا۔بی سی سی آئی نے بتایا کہ یہ فیصلہ سفر کے دوران ٹیموں، میچ آفیشیل، براڈکاسٹرس اور دیگر عملے پر کورونا کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس دورے کا آغاز اب تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے ہوگا جو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ یہ میچ اب 6، 9 اور 11 فروری کو ہوں گے۔ اس کے بعد ٹیمیں کولکاتا جائیں گی۔ پہلا ٹی- 20 انٹرنیشنل میچ اب 15 فروری کی بجائے 16 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد شیڈول کے مطابق بقیہ دو‘ٹی- 20- میچ 18 اور 20 تاریخ کو ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.