ETV Bharat / sports

بی سی سی آئی ہیڈ کوچ کے لیے کمبلے اور لکشمن سے رابطہ کر سکتا ہے - کرکٹ نیوز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے بی سی سی آئی انل کمبلے اور وی وی ایس لکشمن سے رجوع کر سکتا ہے۔

انل کمبلے اور وی وی ایس لکشمن
انل کمبلے اور وی وی ایس لکشمن
author img

By

Published : Sep 18, 2021, 12:29 PM IST

انل کمبلے ایک بار پھر سے بھارتی کرکٹ ٹیم سے وابستہ ہو سکتے ہیں کیونکہ سورو گنگولی کی زیرقیادت بی سی سی آئی انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد روی شاستری کی بطور ہیڈ کوچ میعاد مکمل ہونے پر وی وی ایس لکشمن کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے کے لیے کہہ سکتا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر کمبلے 2016-17 کے درمیان ایک برس تک بھارتی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں جب سچن تندولکر، لکشمن اور گنگولی کی سربراہی والی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے انہیں روی شاستری کی جگہ مقرر کیا تھا۔

کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ تلخ جھگڑے کی وجہ سے کمبلے نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان کے خلاف شکست کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس کے علاوہ انل کمبلے کے ساتھ بی سی سی آئی، سابق بلے باز وی وی ایس لکشمن سے بھی رابطہ کرسکتا ہے جو گزشتہ چند برسوں سے آئی پی ایل فرنچائزی سن رائزرس حیدرآباد کے مینٹر ہیں۔ تاہم کمبلے پسندیدہ ہوں گے لیکن لکشمن کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

بی سی سی آئی براس کے لیے ایک معروف بھارتی کوچ ہمیشہ پہلی پسند ہوتا ہے۔ کمبلے اور لکشمن دونوں ہی بھارت کے بہترین اور عظیم کرکٹر میں شمار ہوتے ہیں نیز ان دونوں کے پاس 100 سے زائد ٹیسٹ میچ کھیلنے کے ساتھ ساتھ کوچنگ کا بھی تجربہ ہے جو بی سی سی آئی کے پیمانے میں بالکل فٹ ہوتا ہے۔

ذرائع نے کہا بتایا کہ بھارتی ٹیم کے کوچ کے لیے درخواست دینے کے لیے امیدوار کا بطور کرکٹر اچھے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ کوچنگ یا مینٹرشپ کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ جب بی سی سی آئی عہدیدار سے پوچھا گیا کہ کیا وکرم راٹھوڑ بھی ہیڈ کوچ کی دوڑ میں ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ 'وکرم راٹھوڑ بھی درخواست دے سکتے ہیں لیکن ہیڈ کوچ بننے کے لیے جو پیمانے ہیں وہ وکرم راٹھوڑ کے پاس نہیں ہیں۔ وہ بہترین اسسٹنٹ کوچ ہیں تاہم جب نئے کوچ کا انتخاب ہوگا تو ان اس کے پاس خود ایک ٹیم ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.