ETV Bharat / sports

BCCI بمراہ، پرسدھ مکمل فٹنس کے قریب

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے جمعہ کو کہا کہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور پرسدھ کرشنا اپنی بحالی کے عمل کے آخری مراحل میں ہیں اور نیٹ پر پوری چستی کے ساتھ گیند بازی کر رہے ہیں۔

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 8:18 PM IST

بمراہ، پرسدھ مکمل فٹنس کے قریب
بمراہ، پرسدھ مکمل فٹنس کے قریب

ممبئی: بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ 'میڈیکل اپ ڈیٹ' میں کہا، "دونوں تیز گیند باز اپنی بحالی کے آخری مراحل میں ہیں اور نیٹ پر پوری چستی کے ساتھ بولنگ کر رہے ہیں۔ یہ جوڑی اب کچھ پریکٹس میچ کھیلے گی، جن کا انعقاد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ذریعہ کیاجائے گا۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کی پیشرفت سے خوش ہے اور وارم اپ میچوں کے بعد ان کا جائزہ لے گی اور حتمی فیصلہ کرے گی۔

بمراہ نے تقریباً ایک سال سے ہندوستان کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ وہ آخری بار ستمبر 2022 میں قومی ٹیم کے لیے میدان میں نظر آئے تھے۔ دوسری طرف، پرسدھ اس سال آئی پی ایل سے اسٹریس فریکچر کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے۔

اس دوران شاہ نے کہا کہ کے ایل راہل اور شریاس ائیر نے پریکٹس سیشن میں بلے بازی شروع کردی ہے جبکہ رشبھ پنت نے 'قابل ذکر پیشرفت' کرتے ہوئے بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کی مشق شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:India vs West Indies پہلے دن کا کھیل ختم، بھارت کا اسکور چار وکٹ پر 288رنز

شاہ نے کہا، "انہوں نے (پنت) اپنی بحالی کے عمل میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے اور نیٹس پر بلے بازی کے ساتھ ساتھ کیپنگ بھی شروع کر دی ہے۔ وہ فی الحال ان کے لیے بنائے گئے ایک فٹنس پروگرام کی پیروی کر رہے ہیں جس میں طاقت، لچک اور دوڑ شامل ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.