ETV Bharat / sports

BCCI On Media Right بی سی سی آئی کا گھریلو میچوں کے ڈیجیٹل اور ٹی وی نشریاتی حقوق کا اعلان - ڈیجیٹل اور ٹی وی نشریاتی حقوق کا اعلان

ریلائنس انڈسٹریز اور پیراماؤنٹ گلوبل کے مشترکہ حصول والی میڈیا کمپنی وائیکام 18 نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے تمام گھریلو میچوں کے ڈیجیٹل اور ٹی وی نشریاتی حقوق حاصل کر لیے ہیں۔بی سی سی آئی نے جمعرات کو اس کی تصدیق کی۔

بی سی سی آئی کا گھریلو میچوں کے ڈیجیٹل اور ٹی وی نشریاتی حقوق کا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 8:08 PM IST

ممبئی: بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر پوسٹ کیاکہ اگلے پانچ برسوں کے لئے لینئر (ٹی وی) اور ڈیجیٹل دونوں کے لئے لئے بی سی سی آئی کے میڈیا حقوق جیتنے پر وائیکام 18 کو مبارکباد۔ ہندوستانی کرکٹ دونوں ہی محاذوں پر ترقی کرتا رہے گا کیونکہ آئی پی ایل اور ڈبلیو پی ایل کے بعد ہم بی سی سی آئی میڈیا رائٹس کے ساتھ اپنی شراکت داری بھی بڑھائیں گے۔ ہم مل کر کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کرنا جاری رکھیں گے۔

  • 🚨 NEWS 🚨: BCCI announces the successful bidder for acquiring the Media Rights for the BCCI International Matches and Domestic Matches for September 2023 – March 2028.

    More Details 🔽https://t.co/Z2TYMudypd

    — BCCI (@BCCI) August 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

قابل ذکر ہے کہ اسٹار اسپورٹس نے 2018 میں 6138 کروڑ روپے (فی میچ 60 کروڑ روپے) ادا کر کے ہندوستان کے گھریلو میچوں کے ڈیجیٹل اور ٹی وی نشریاتی حقوق حاصل کیے تھے۔ وائیکوم 18 نے آج کی نیلامی میں 5966.4 کروڑ (67.8 کروڑ) کی قیمت ادا کی ہے۔

شاہ نے ٹویٹ کیاکہ برسوں سے آپ کے تعاون کے لیے اسٹار اسپورٹس اور ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کا بہت شکریہ۔ آپ نے ہندوستانی کرکٹ کو دنیا بھر کے شائقین تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mohammad Shami بمراہ کے آنے سے ہماری گیند بازی مضبوط ہوئی، شامی

وائیکوم 18 کے پاس پہلے سے ہی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے ڈیجیٹل نشریاتی حقوق موجود ہیں۔ اب وائیکام 18 ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے گھریلو میچ بھی نشر کرے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.