ETV Bharat / sports

افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، روہت اور ویراٹ کی واپسی - ٹیم انڈیا کا اعلان

India Afghan T20 Series افغانستان کے خلاف 11 جنوری سے شروع ہونے والی 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک بار پھر ٹیم کی کمان روہت شرما کے ہاتھ میں سونپ دی گئی ہے۔ جسپریت بمراہ، رویندر جڈیجہ، کے ایل راہل اور شریس ایئر جیسے اہم کھلاڑیوں اس سیریز کے لیے نہیں منتخب کیا گیا ہے۔

India Afghan T20 Series
افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، روہت اور ویراٹ کی واپسی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 7, 2024, 9:23 PM IST

حیدرآباد: بی سی سی آئی نے افغانستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارت کے اسٹار بلے باز روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ٹیم کی کمان روہت شرما کے ہاتھ میں دی گئی ہے۔ اس ٹیم میں کئی حیران کن نام سامنے آئے ہیں، جبکہ تیزگیندباز جسپریت بمراہ، آل روانڈر رویندر جڈیجہ، وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہول اور شریس ایئر جیسے بڑے کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ نہیںدی گئی ہے۔ سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا کو زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

  • 🚨 NEWS 🚨#TeamIndia’s squad for @IDFCFIRSTBank T20I series against Afghanistan announced 🔽

    Rohit Sharma (C), S Gill, Y Jaiswal, Virat Kohli, Tilak Varma, Rinku Singh, Jitesh Sharma (wk), Sanju Samson (wk), Shivam Dube, W Sundar, Axar Patel, Ravi Bishnoi, Kuldeep Yadav,…

    — BCCI (@BCCI) January 7, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس نو منتخب ٹیم میں 6 بلے بازوں کے ساتھ 2 وکٹ کیپر بلے باز، 3 آل راؤنڈر، 2 اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔ روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال اور ویراٹ کوہلی کی موجودگی سے ٹاپ آرڈر مضبوط دکھائی دے رہا ہے۔ جبکہ تلک ورما، جیتیش شرما اور سنجو سیمسن مڈل آرڈر کے ذمہ دار ہوں گے۔ جب کہ رنکو سنگھ اور شیوم دوبے فنشرز کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولنگ اٹیک کی کمان بائیں ہاتھ کے اسٹار فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے ہاتھ میں ہوگی۔جس کو اویش خان اور مکیش کمار سپورٹ کریں گے۔ اسپن کا شعبہ کلدیپ یادو سنبھالیں گے جنہوں نے ورلڈ کپ 2023 میں شاندار گیند بازی کی تھی۔

ٹیم انڈیا کے مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اسٹار بلے باز روہت شرما اور ویراٹ کوہلی طویل عرصے کے بعد ٹی 20 کرکٹ کھیلتے نظر آئیں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کو آخری بار انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ٹی 20 میچ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ان دونوں کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی نے واضح طور پر اشارہ دیا ہے کہ یہ اسٹار جوڑی یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بھی ٹیم کا حصہ ہوگی۔

افغانستان کے خلاف بھارت کا اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال، ویراٹ کوہلی، تلک ورما، رنکو سنگھ، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل، روی بشنوئی، کلدیپ یادو، ارشد سنگھ ، اویش خان، مکیش کمار

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.