بھارت اور سری لنکا کے درمیان موہالی کے پی سی اے اسٹیڈیم میں 4 مارچ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے بی سی سی آئی نے 50 فیصد شائقین کو میدان میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔ BCCI Allows 50% fans in Mohali Test
سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ وراٹ کوہلی کا 100واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔ کوہلی 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 12ویں بھارتی بن جائیں گے۔ Virat Kohli 100th Test
واضح رہے کہ سچن تندولکر (200)، راہل دریوڑ (163)، وی وی ایس لکشمن (134)، انیل کمبلے (132)، کپل دیو (131)، سنیل گواسکر (125)، دلیپ وینگسرکر (116)، سورو گنگولی (113)، ایشانت شرما (105)، ہربھجن سنگھ (103) اور وریندر سہواگ (103) ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔
بی سی سی آئی کا یہ فیصلہ ان شائقین کے لیے خوش آئند خبر ہے، جنہیں کوہلی کا 100واں ٹیسٹ اسٹیڈیم سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ اس سے پہلے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ موہالی میں پہلا ٹیسٹ COVID-19 وبائی امراض کی وجہ سے شائقین کے بغیر کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Bangalore Day Night Test: بنگلور ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیے پچاس فیصد شائقین کو ملی منظوری
بھارت اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ موہالی میں 4 مارچ سے صبح 9 بجکر 30 منٹ سے کھیلا جائے گا۔' جبکہ دوسرا ٹیسٹ بنگلور میں ڈے نائٹ کھیلا جائے گا۔ Two Test matches between India vs Sri Lanka
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت اور سری لنکا کے درمیان بنگلور میں کھیلے جانے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ Bangalore Day Night Test میں بھی 50 فیصد تک شائقین کو میدان میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔