ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 باووما اور نورتجے کی انجری سے جنوبی افریقہ کی مشکلات میں اضافہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 7:47 PM IST

تیز گیند باز اینرک نورتجے کے بعد کپتان ٹیمبا باؤما کے بھی زخمی ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔نورتجے کمر کے نچلے حصے میں انجری کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف جاری ایک روزہ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ کپتان ٹیمبا باؤما بھی انجری کی وجہ سے جمعہ کو سنچورین میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میں نہیں کھیلیں گے۔

باووما اور نورتجے کی انجری سے جنوبی افریقہ کی مشکلات میں اضافہ

کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقی کرکٹرنورتجے کمر کے نچلے حصے میں انجری کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف جاری ایک روزہ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ کپتان ٹیمبا باؤما بھی انجری کی وجہ سے جمعہ کو سنچورین میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میں نہیں کھیلیں گے۔

کپتان باوما کے پٹھوں میں کھینچاؤ ہے۔ جنوبی افریقہ کو سیریز میں برقرار رہنے کے لیے چوتھا ون ڈے ہر قیمت پر جیتنا ہوگا۔ جنوبی افریقہ کے ان کھلاڑیوں کی انجریز نے اس کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل اپنے دو کھلاڑیوں کو لے کر کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہے گی۔

ایڈن مارکرم اب چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی قیادت کریں گے۔ وہ اس سیریز میں شاندار فارم میں ہیں۔ جنوبی افریقہ پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-0 سے ہار چکا ہے۔ آسٹریلیا کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ اگر جنوبی افریقہ کو سیریز میں برقرار رہنا ہے تو یہ میچ ہر قیمت پر جیتنا ہوگا۔ جب کہ آسٹریلوی ٹیم یہ میچ جیت کر سیریز جیتنا چاہے گی۔ مچل مارش کی قیادت میں ٹیم نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

نورتجے اس ہفتے کے شروع میں کمر میں تکلیف کی وجہ سے پوٹچیفسٹروم میں تیسرا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔ سی ایس اے کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس ہفتے ان کا اسکین کروایا گیا اور ایک ماہر سے مشورہ کیا گیااور وہ پروٹیز میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں اس ہفتے کے آخر میں دوبارہ گیند بازی شروع کریں گی۔نورتجے نے بلوم فونٹین میں صرف دوسرا ون ڈے کھیلا جہاں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں پر 392 رنز بنائے اور نورتجے نے 58 رنزدے کر 5 وکٹ لئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Naseem Shah And Haris Rauf نسیم اور حارث کا ورلڈ کپ میں کھیلنا شکوک

کپتان باوما اس سیریز میں اب تک جنوبی افریقہ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پہلے تین میچوں میں 57، 46 اور 114 ناٹ آؤٹ اسکور کیے تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.