ETV Bharat / sports

Bangladesh vs India Women ویمنز چیمپئن شپ، بنگلہ دیش نے ہندستان کو شکست دی - بنگلہ دیش وومن بمقابلہ انڈیا وومن

بارش کی وجہ سے گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے اووروں کی تعداد 44-44 کر دی گئی۔ معروفہ نے ہرمن پریت، اسمرتی مندھانا، پریا پونیا کی وکٹیں جلدی جلدی گرا کر ہندوستان کی پریشانیوں میں اضافہ کیا جس سے ہندوستان آخر تک نہ سنبھل سکا۔

بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلہ دیش نے ہندستان کو شکست دی

author img

By

Published : Jul 16, 2023, 7:57 PM IST

Updated : Jul 16, 2023, 10:22 PM IST

میرپور: معروفہ اختر (29/4/3) اور رابایا خان (3/30) کی مہلک گیندبازی کی بدولت بنگلہ دیش نے اتوار کو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے بارش سے متاثرہ میچ میں ہندوستان کو 40 رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورز میں 152 رن بنائے جس کے جواب میں ہندستانی ٹیم 35.5 اوور میں 113 رن پر سمٹ گئی۔ دیپتی شرما (20) ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے والی کھلاڑی تھیں جبکہ یستیکا بھاٹیہ (15) اور امنجوت کور (15) نے ٹیم کو شکست سے بچانے کے لیے جدوجہد کی۔ میزبان ٹیم کے خلاف گزشتہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کپتان ہرمن پریت کور آج صرف پانچ رن ہی بنا سکیں جبکہ اسمرتی مندھانا (11) کا بلا اس میچ میں بھی نہیں چلا۔

مزید پڑھیں: Bangladesh vs Afghanistan پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دی

بارش کی وجہ سے گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے اووروں کی تعداد 44-44 کر دی گئی۔ معروفہ نے ہرمن پریت، اسمرتی مندھانا، پریا پونیا کی وکٹیں جلدی جلدی گرا کر ہندوستان کی پریشانیوں میں اضافہ کیا جس سے ہندوستان آخر تک نہ سنبھل سکا۔ ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے امنجوت نے بلے اور گیند سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے انتخاب کو درست قرار دیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی چار وکٹیں حاصل کیں جس کی وجہ سے میزبان ٹیم 152 رن پر سمٹ گئی۔ حالانکہ انہیں بنگلہ دیشی کپتان نگار سلطانہ (39) کی وکٹ حاصل کرنے کے لیے کافی پسینہ بہانا پڑا۔ بنگلہ دیش سے شکست کے باوجود ہندستان پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 16, 2023, 10:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.