بنگلہ دیش کے اسٹار کرکٹر شکیب الحسن نے جمعہ کے روز ایک گھریلو ٹی 20 میچ کے دوران گراؤنڈ اسٹمپ کو لات ماری اور امپائر کے ساتھ بدسلوکی کی۔ حالانکہ بعد میں شکیب نے اس کو 'انسانی غلطی' قرار دیتے ہوئے معذرت کرلی۔
حالانکہ شکیب کے غصے نے ان کے کھیل پر کسی طرح سے اثر نہیں ڈالا اور ان کی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں ابحانی لمیٹیڈ کو شکست دے دی۔
-
This is a proper recording of Bangladesh national cricketer #ShakibAlHasan's antics on the pitch.
— Soumyadipta (@Soumyadipta) June 11, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
He has since apologized for his behavior.
But the question is: Will the Bangladesh Cricket Board let him go with just an apology?pic.twitter.com/IqkfOFzQQ3
">This is a proper recording of Bangladesh national cricketer #ShakibAlHasan's antics on the pitch.
— Soumyadipta (@Soumyadipta) June 11, 2021
He has since apologized for his behavior.
But the question is: Will the Bangladesh Cricket Board let him go with just an apology?pic.twitter.com/IqkfOFzQQ3This is a proper recording of Bangladesh national cricketer #ShakibAlHasan's antics on the pitch.
— Soumyadipta (@Soumyadipta) June 11, 2021
He has since apologized for his behavior.
But the question is: Will the Bangladesh Cricket Board let him go with just an apology?pic.twitter.com/IqkfOFzQQ3
بنگلہ دیش کے 34 سالہ سابق کپتان نے معافی مانگ لی لیکن اسٹمپ پر لات مارنا ایک 'لیول تھری' جرم ہے اور اس کا نتیجہ ایک میچ سے معطل ہوسکتا ہے۔
شکیب الحسن نے اپنے فیس بک پیج پر معذرت کرتے ہوئے لکھا 'پیارے شائقین اور خیر خواہ میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو میچ کے دوران ہوا۔ یہ مجھ جیسے تجربہ کار کرکٹر سے بالکل بھی نہیں ہونا چاہئے تھا، لیکن کبھی کبھی میچ کے کشیدہ ماحول میں ایسا ہو جاتا ہے۔
شکیب نے آگے لکھا 'میں اس طرح کی غلطی پر تمام ٹیمز، ٹورنامنٹ میں شامل تمام عہدیداروں اور آرگنائزنگ کمیٹی سے معافی مانگتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں آئندہ اس قسم کی غلطی نہیں کروں گا۔'
شیر بنگال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں مشفق الرحیم کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کو انکار کے بعد شکیب الحسن نے اسٹمپ پر لات مار دی۔
میچ کے دوران شکیب نے دوسری غلطی بھی کی۔ ابحانی لمیٹیڈ کی اننگز کے دوران چھٹے اوور میں پانچویں گیند کے بعد جب دونوں آن فیلڈ امپائرز نے بارش کی وجہ سے میچ روکنے کا اعلان کیا تو شکیب نے غصے میں دوسرے اینڈ کے اسٹمپ کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔
شکیب الحسن کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ میچ فکسنگ کیس میں شکیب پر پہلے ہی دو سال کی پابندی عائد ہو چکی ہے۔