ETV Bharat / sports

Bangladesh Afghanist Test Match بنگلہ دیش افغانستان کے خلاف جیت سے آٹھ قدم دور

نجم الحسین شانتو (124) کی عمدہ سنچری کے بعد مومن الحق (121 ناٹ آؤٹ) اور کپتان لٹن داس (ناٹ آؤٹ 66) کے درمیان 143 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی بدولت بنگلہ دیش نے جمعہ کو واحد ٹیسٹ کی دوسری اننگ چار وکٹ پر 425 رن بناکر ڈکلیئر کردی اور مہمان افغانستان کو جیت کے لیے 662 رنوں کا بڑا ہدف دیا۔

بنگلہ دیش افغانستان کے خلاف جیت سے آٹھ قدم دور

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 8:23 PM IST

میرپور:بنگلہ دیش کے میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر افغانستان دو وکٹ پر 45 رنز بناکر جدوجہد کررہا تھا۔ افغانستان کو جیت کے لیے ابھی بھی 617 رنز درکار ہیں جبکہ بنگلہ دیش تاریخی فتح سے صرف آٹھ قدم دور ہے۔ بنگلہ دیش کا آج پہلا وکٹ ذاکر حسن (71) کی صورت میں گرا تاہم اس کے بعد شانتو نے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اپنی سنچری اننگ میں 151 گیندیں کھیلنے کے بعد 15 چوکے لگائے۔ بنگلہ دیش نے اپنا چوتھا وکٹ مشفق الرحیم (8) کے طور کھویا۔ بعد ازاں لٹن داس اور مومن الحق نے دن کے تیسرے سیشن میں اننگ کا اسکور 425 تک پہنچا دیا اور اننگ ڈکلیئر کرتے ہوئے افغان ٹیم کو بیٹنگ کے لیے کہا۔

یہ بھی پڑھیں:The Ashes 2023 انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ جاری

افغانستان کی شروعات اچھی نہیں رہی جب ان کے اوپنر ابراہیم زدران (0) اننگ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دئے گئے۔ مہمان ٹیم ابھی اس دھچکے سے سنبھل بھی نہیں پائی تھی کہ تسکین احمد کی گیند پرعبدالملک (5) وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے۔ اس کے بعد حشمت اللہ شیدی 13 رنز کے ذاتی اسکور پر ریٹائر ہرٹ ہو گئے۔ تاہم رحمت شاہ (10) اور ناصر جمال (5) نے دن کا بقیہ سیشن بغیر کسی نقصان کے ختم کیا۔واضح رہے کہ افغانستان کی پہلی اننگ146 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.