ETV Bharat / sports

Bangladesh Cricket Board بنگلہ دیش نے تنزید اور شمیم ​​کو ایشیا کپ کے لیے بلایا

بنگلہ دیش نے 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے منتخب کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں بائیں ہاتھ کے بلے باز تنزید حسن تمیم اور شمیم ​​حسین کو شامل کیا ہے۔

بنگلہ دیش نے تنزید اور شمیم ​​کو ایشیا کپ کے لیے بلایا

author img

By

Published : Aug 12, 2023, 6:01 PM IST

ڈھاکہ:شمیم جہاں ​​بنگلہ دیش کے لیے 17 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں، وہیں تنزید کو پہلی بار اسکواڈ میں بلایا گیا ہے۔ کمر کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوئے تمیم اقبال کی جگہ تنزید سلامی بلے باز کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

دریں اثنا، مارچ 2021 سے ون ڈے ٹیم سے باہررہے آل راؤنڈر مہدی حسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ تجربہ کار بلے باز محمود اللہ فٹنس کیمپ میں بلائے جانے کے باوجود ٹیم سے باہر ہیں۔ افغانستان ون ڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ رہنے والے تیج الاسلام اور رونی تالقدار ایشیا کپ کے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے، حالانکہ تیج الاسلام کو سیف حسن اور تنظیم حسن ثاقب کے ساتھ اضافی کھلاڑیوں کی فہرست میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان گروپ اے کے میچ سے ہوگا۔ گروپ بی میں شامل بنگلہ دیش اپنا پہلا میچ 31 اگست کو کینڈی میں شریک میزبان سری لنکا کے خلاف کھیلے گا، جب کہ اس کا مقابلہ 3 ستمبر کو پاکستان کے شہر لاہور میں افغانستان سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Shakib to lead Bangladesh شکیب ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی کپتانی کریں گے

بنگلہ دیش اسکواڈ: شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس، تنزید حسن تمیم، نظم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، مہدی حسن معراج، تسکین احمد، مستفیض الرحمن، حسن محمود، شیخ مہدی، نسم احمد، شمیم ​​حسین، عفیف حسین، شورف اسلام، عبادت حسین، نعیم شیخ۔

اضافی کھلاڑی: تیج الاسلام، سیف حسن، تنظیم حسن ثاقب۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.