ڈھاکہ: بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین جاری تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے مہدی حسن کی شاندار ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 41.2 اوورز میں محض 186 رنز ہی بنا سکی تھی جسے بنگلہ دیش نے 46 اوورز میں 9 وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔ Bangladesh Beat India
-
A sensational tenth-wicket partnership has given Bangladesh a win to start off the series 👏
— ICC (@ICC) December 4, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
#BANvIND pic.twitter.com/ot9w4r9Tx3
">A sensational tenth-wicket partnership has given Bangladesh a win to start off the series 👏
— ICC (@ICC) December 4, 2022
#BANvIND pic.twitter.com/ot9w4r9Tx3A sensational tenth-wicket partnership has given Bangladesh a win to start off the series 👏
— ICC (@ICC) December 4, 2022
#BANvIND pic.twitter.com/ot9w4r9Tx3
ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش ٹیم کی شروعات اچھی نہیں تھی اور پہلی ہی گیند پر سلامی بلے باز نجم الحسن شانتو، دیپک چہر کا شکار بنے اور سلپ پر روہت شرما کو کیچ تھما بیٹھے جبکہ 26 رنز کے مجموعی اسکور پر انعام الحق بھی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کپتان لٹن داس اور شکیب الحسن نے 49 رنز کی پارٹنرشپ کر کے ٹیم کو ابتدائی بحران سے نکالا اور ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کیا۔ ایک وقت بنگلہ دیش کی جیت آسان ہوگئی تھی لیکن پھر بھارتی گیند بازوں نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو آؤٹ کرنا شروع کیا اور بنگلہ دیش ٹیم ایک بار پھر بحران میں پھنس گئی۔
بنگلہ دیش ٹیم نے 136 رنز پر 9 وکٹ کھو دیئے تھے اور اس کا جیتنا مشکل نظر آرہا تھا لیکن آٹھویں نمبر کے بلے باز مہدی حسن اور 11ویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے مستفیض الرحمان نے 10 ویں وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ 51 رنز کی پارٹنرشپ کی اور ٹیم کو جیت کی دہلیز پر پہنچایا۔ مہدی حسن نے 39 گیندوں 38 کی فاتحانہ اننگ کھیلی اس کے علاوہ کپتان لٹن داس نے 41 رنز اور شکیب الحسن نے 29 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے محمد سراج سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے علاوہ واشنگٹن سُندر اور کُلدیپ سین نے دو دو جبکہ دیپک چہر اور شاردُل ٹھاکُر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد بھارتی ٹیم 41.2 اوور میں 186 رن پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پہلے بلے بازی کرنے آئی بھارت کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ کپتان روہت شرما اور بائیں ہاتھ کے بلے باز شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا اور پانچویں اوور میں اس کی پہلی وکٹ صرف 23 رن پر شیکھر دھون کی شکل میں گری۔ شیکھر دھون سات رن بنا کر مہدی حسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے وراٹ کوہلی تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اور روہت اور کوہلی نے مل کر ٹیم کا اسکور 48 رن تک پہنچایا جہاں بھارت کی دوسری وکٹ دسویں اوور کی دوسری گیند پر روہت شرما کی شکل میں گری۔ روہت شرما 27 رن بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ روہت نے 31 گیندوں پر 27 رن بنائے جن میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد دسویں ہی اوور کی چوتھی گیند پر شکیب الحسن نے وراٹ کوہلی کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔ کوہلی جب آؤٹ ہوئے تو ان کا اسکور ڈبل فیگر کو بھی عبور نہ کر سکا، وہ صرف نو رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بھارت نے وراٹ کوہلی کی وکٹ 49 رن پر گنوا دی تھی۔
اس کے بعد شریس ایر اور وکٹ کیپر کے ایل راہل نے اننگز کو سنبھالا لیکن بھارت نے 92 کے اسکور پر چوتھی وکٹ گنوادی۔ شریس ایر نے 39 گیندوں پر 24 رن بنائے جس میں دو چوکے شامل تھے۔ شریس کے آؤٹ ہونے کے بعد واشنگٹن سندر اور راہل کے درمیان اچھی پارٹنرشپ ہوئی اور جب دونوں بلے بازوں نے 32.3 اوور میں بھارت کے اسکور کو 152 رن تک پہنچایا تو پانچویں وکٹ واشنگٹن سندر کی شکل میں گری، اس وقت وہ 43 گیندوں میں 19 رن بنا چکے تھے لیکن کے ایل راہل نے ٹیم کو دوسرے سرے پر ایک ٹربل شوٹر کے طور پر محفوظ رکھا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن سے کامیاب گیند باز رہے اور 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبادت حسین نے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔