ETV Bharat / sports

BAN vs IND 2nd Test کلدیپ کی کمی محسوس ہوئی لیکن فیصلے پر افسوس نہیں، کے ایل راہل - بھارت بنگلا دیش میرپور ٹیسٹ

بھارت اور بنگلادیش کے مابین کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کی مجموعی طور پر 37 وکٹوں میں سے تیز گیندبازوں کے حصے میں صرف 11 وکٹیں آئیں جب کہ اسپنروں نے 25 وکٹیں حاصل لیں۔ BAN vs IND 2nd Test

KL Rahul
کپتان کے ایل راہل
author img

By

Published : Dec 25, 2022, 10:27 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اتوار کو ملی جیت کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان کے ایل راہل نے اعتراف کیا کہ انہیں کلدیپ یادو کی کمی محسوس ہوئی لیکن انہیں اضافی تیز گیند باز کے لیے ڈراپ کرنے کے فیصلے پر افسوس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں پانچ دنوں کے لیے ایک ٹیم کا انتخاب کیا جاتا ہے اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ تین فاسٹ گیندباز میرپور کی پچ کے حساب سے فٹ بیٹھتے تھے۔BAN vs IND 2nd Test

بھارتی کپتان نے کہا کہ اگر ہمارے پاس آئی پی ایل کی طرح امپیکٹ پلیئر کا رول ہوتا تو میں دوسری اننگز میں کلدیپ کو ترجیح دیتا۔ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔ یہ جاننے اور سمجھنے کے لیے کہ اس نے ابھی ابھی ہمارے لیے ٹیسٹ جیتا ہے۔ لیکن کھیل سے پہلے اور پہلے دن کی پچ کو دیکھ کر ہمیں لگا کہ پچ تیز گیند بازوں اور اسپنروں دونوں کے لیے سازگار ہوگی۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم بہترین متوازن ٹیم کو میدان میں اتارنا چاہتے تھے اور ہم نے ایسا ہی کیا۔ مجھے اس پر افسوس نہیں ہے اور یہ صحیح فیصلہ تھا۔ اگر آپ دیکھیں کہ ہم نے جو 20 وکٹیں حاصل کیں، ان میں سے 10 تیز گیند بازوں نے حاصل کیں۔ حالانکہ کلدیپ دوسری اننگز میں ہمارے لیے زیادہ کارآمد ثابت ہو سکتے تھے۔

خیال ر ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کی مجموعی طور پر 37 وکٹوں میں سے اگر ایک رن آؤٹ چھوڑ دیا جائے تو فاسٹ گیندبازوں کے حصے میں صرف 11 وکٹیں آئیں جب کہ اسپنروں نے 25 وکٹیں لیں۔

یہ بھی پڑھیں: India vs Bangladesh 2nd Test دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز جیتی

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کے ہیرو رہنے والے کلدیپ کو دوسرے میچ میں ڈراپ کر دیا گیا تھا جس پر ہر طرف سے تنقید کی گئی تھی۔ سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر سمیت ملک اور بیرون ملک کی کئی مشہور شخصیات نے اسے چونکا دینے والا فیصلہ قرار دیا تھا۔

ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی ہے۔بھارت نے میچ کے چوتھے روز 145 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جس میں شریاس ایئر (29 رنز) اور روی چندرن اشون (42 رنز) نے ساتویں وکٹ کے لیے 71 رنز اہم شراکت داری کرکے ٹیم انڈیا کو فتح دلائی۔ اس میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر اشون کو میچ کا بہترین کھلاڑی چنا گیا جبکہ چیتیشور پجارا کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.