ETV Bharat / sports

پاکستان کرکٹ ٹیم میں بطور کپتان بابراعظم کا سفر ختم، نئے کپتان کا اعلان - Pakistan cricket team

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں استعفے کا دور شروع ہوگیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور باولنگ کوچ مورنے مورکل کے بعد اب ٹیم کے کپتان بابراعظم نے تنیوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جس کے بعد پی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کا کپتان شان مسعود اور ٹی 20 ٹیم کا کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مقرر کیا ہے۔ Babar Azam resigns as captain

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 7:46 PM IST

Updated : Nov 15, 2023, 8:52 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ انھوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کی اطلاع دی۔ بابر اعظم نے کہا کہ میں تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں لیکن تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا۔ بابر نے لکھا کہ مجھے یہ ذمہ داری 2019 میں دی گئی تھی جسے میں نے بخوبی نبھایا اور اس ذمہ داری کے ساتھ میں نے اپنے ملک کا نام کرکٹ دنیا میں روشن کرنے کی کوشش کی۔

بابر اعظم نے آگے لکھا کہ میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے میں پہلا مقام حاصل کیا جوکہ تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم عملے کے تعاون سے ممکن ہوسکا اور میں اپنے ان مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے میرا مشکل وقت میں سپورٹ کیا۔ لیکن آج میں اس ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے جو کی مشکل تھا لیکن یہی صحیح وقت بھی ہے۔

بابراعظم نے مزید لکھا کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر بورڈ کا مشکور ہوں اور میں ٹیم کے نئے کپتان سے بھرپور تعاون کروں گا اور بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد سے استعفے کا دور جاری ہے۔ سب سے پہلے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دیا تھا اس کے بعد باولنگ کوچ مورنے مورکل کا استعفیٰ آیا اور اب کپتان بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بابر اعظم کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے کچھ دیر بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹی کی قیادت سونپی ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Nov 15, 2023, 8:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.