ETV Bharat / sports

بابر اعظم کا ایک اور کارنامہ - وراٹ کوہلی

اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 2000 رنز بنانے کا یہ کارنامہ 52 اننگز میں حاصل کیا جبکہ کوہلی نے 56 اننگز میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔

بابر اعظم کا ایک اور کارنامہ
بابر اعظم کا ایک اور کارنامہ
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 8:02 AM IST

اتوار کے روز پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے تیز 2000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب وراٹ کوہلی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

اعظم نے یہ کارنامہ پاکستان بقابلہ زمبابوے تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران انجام دیا۔ پاکستان نے زمبابوے کو 24 رنز سے شکست دی۔

اعظم نے یہ کارنامہ 52 اننگز میں حاصل کیا جبکہ کوہلی نے 56 اننگز میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔

آسٹریلیائی کپتان آرون فنچ یہ کارنامہ حاصل کرنے والے تیسری کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2000 رنز 62 اننگز میں حاصل کیا۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم 66 اننگز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

اس سے قبل، اعظم نے ون ڈے بیٹنگ کی درجہ بندی میں وراٹ کوہلی کے ساڑھے تین سالہ راج کو ختم کیا تھا۔

اعظم نے اتوار کے روز 52 رنز بنائے اور محمد رضوان کے ساتھ 126 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان نے 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ اس کے بعد فاسٹ بولر حسن علی نے چار وکٹیں حاصل کیں اور زمبابوے کو 141/7 تک محدود کردیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.