ETV Bharat / sports

IND vs SL 2nd Test: دوسرے ٹیسٹ میں کلدیپ کی جگہ اکشر پٹیل ٹیم میں شامل

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 8:33 AM IST

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل اکشر پٹیل فٹ ہو گئے ہیں اور ٹیم کے ساتھ جُڑ چکے ہیں۔ وہیں کلدیپ یادو کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ Axar Patel in Place of Kuldeep Yadav in Second Test

دوسرے ٹیسٹ میں کلدیپ کی جگہ اکشر پٹیل ٹیم میں شامل

بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، جو 12 مارچ سے بنگلورو میں شروع ہونے والا ہے۔ Axar Patel replaces Kuldeep Yadav in Squad

ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انجری کے ساتھ ساتھ کورونا سے بھی صحت یاب ہونے والے اکشر پٹیل نے اسپنر کلدیپ یادو کی جگہ لی ہے۔ وہیں کلدیپ یادو کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔ Axar Patel Will Replace Kuldeep Yadav

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اکشر کو ان کی فٹنس کی بنیاد پر دوسرے ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ میں اکشر پٹیل، جینت کی جگہ پلیئنگ الیون میں جگہ بنا سکتے ہیں۔ اکشر نے اپنے پانچ ٹیسٹ میچوں میں 11.86 کی اوسط سے 36 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بنگلورو میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ ٹیسٹ ہے، جس میں گلابی گیند کا استعمال کیا جائے گا۔ اکشر پٹیل نے گزشتہ سال احمد آباد میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف 11 وکٹیں حاصل کیں، جس سے انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.