ETV Bharat / sports

بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ کھیلنا سیاسی پیغام نہیں بلکہ ذاتی سوگ تھا - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

Usman Khawaja Reacts on Black Strip: آسٹریلیا کے بلے باز عثمان خواجہ نے بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ کھیلنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی پیغام نہیں بلکہ ’ذاتی سوگ‘ تھا اور وہ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ کھیلنا سیاسی پیغام نہیں بلکہ ذاتی سوگ تھا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 2:37 PM IST

پرتھ:پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے دوران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیاہ پٹی باندھ کر میچ میں شرکت کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے سلامی بلے باز عثمان خواجہ پر فرد جرم عائد کی تھی۔

اس سے قبل عثمان خواجہ نے پریکٹس سیشن کے دوران فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے خصوصی جوتے پہن کر شرکت کی تھی جس پر ’آزادی انسانی حق ہے‘ اور ’تمام انسانی جانیں برابر ہیں‘ جیسے نعرے درج تھے۔

آئی سی سی کی جانب سے ایکشن کے بعد عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ وہ فرد جرم کے حوالے سے آئی سی سی سے بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں بتایا ہے کہ یہ ذاتی سوگ کے لیے تھا، میں نے کبھی نہیں کہا کہ یہ کسی اور چیز کے لیے ہے، جوتوں پر نعرے ایک الگ معاملہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انہوں نے مزید کہا کہ سنجے سنگھ کے صدر منتخب ہونے پر اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملِک نے کشتی چھوڑنے کا اعلان کردیا

میں آئی سی سی اور ان کے قواعد و ضوابط کا احترام کرتا ہوں، آئی سی سی سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنے فیصلوں میں منصفانہ اور مستقل مزاجی کو یقینی بنائے اور سب کے ساتھ یکساں سلوک کی ضرورت پر زور کریں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.