ETV Bharat / sports

India vs Australia 3rd ODI آسٹریلیا نے بھارت کو 270 رنز کا ہدف دیا - بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے (تیسرا ون ڈے) میچ چنئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت کے خلاف آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، بھارتی گیند بازوں نے آسٹریلیا کو 269 رنز پر ڈھیر کردیا۔ Australia won the toss

آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 1:27 PM IST

Updated : Mar 22, 2023, 6:29 PM IST

چنئی: آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اچھی شروعات کے بعد ہاردک پانڈیا نے آسٹریلیا کو لگاتار تین جھٹکے دیے۔ اس کے بعد کلدیپ نے 3 اور اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو 269 رنز پر سمیٹ دیا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ چنئی کے ایم چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے وہیں آسٹریلیا نے کیمرون گرین کی جگہ ڈیوڈ وارنر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ یہ میچ بھارت کے لیے بہت اہم ہے۔ ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں پہلا ون ڈے پانچ وکٹ سے جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں روہت شرما کی کپتانی میں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایسے میں سیریز کا فیصلہ تیسرے اور آخری میچ سے ہوگا۔ واضح رہے کہ مارچ 2019 میں آسٹریلیا نے بھارت کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 3-2 سے شکست دی تھی۔

چنئی میں بھارت اور آسٹریلیا ون ڈے میں دو بار آمنے سامنے ہوئے ہیں جس میں دونوں ٹیمیوں نے ایک ایک میچ جیتے ہیں۔ بتا دیں اس گراؤنڈ پر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان میں اتریں گے تو سب کی نظریں وراٹ کوہلی ہوں گی کیونکہ اس گراؤنڈ پر وراٹ کوہلی کے نام سنچری ہے۔ ویسے اس گراؤنڈ پر مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ مہندر سنگھ دھونی کے نام ہے جنہوں نے 401 رنز بنائے ہیں۔ دوسرے نمبر پر وراٹ کوہلی ہیں جنہوں نے 283 رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: India vs Australia ODI سیریز جیتنے کے ارادے سے اترے گی بھارتی ٹیم

دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:

بھارتی کرکٹ ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، کے ایل راہل (وکٹ کیپر بلے باز)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج، محمد شامی۔

آسٹریلیا کی ٹیم: ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ (کپتان)، مارنس لیبشگن، ایلکس کیری (وکٹ کیپر بلے باز)، ڈیوڈ وارنر، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ، مچل اسٹارک، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا۔

Last Updated : Mar 22, 2023, 6:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.