ETV Bharat / sports

Australia vs West Indies آسٹریلیا نے ونڈیز کو 419 رنوں سے شکست دی، سیریز 2-0 سے اپنے نام کی

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 419 رنوں سے دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ڈرا کی امیدیں بھی تیسرے دن ہی ختم ہوگئیں جب انہوں نے 21 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔Australia beat West Indies by 419 runs

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 11, 2022, 7:07 PM IST

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ (175) اور مارنس لابوشین (163) کی شاندار سنچریوں کے بعد مچل اسٹارک (پانچ وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت اتوار کو دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 419 رنوں سے روند کر دو میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 497 رنوں کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں چوتھے روز ویسٹ انڈیز 77 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔Australia beat West Indies by 419 runs

ویسٹ انڈیز کی ڈرا کی امیدیں بھی تیسرے دن ہی ختم ہوگئیں جب انہوں نے 21 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ ڈیون تھامس (12) اور جیسن ہولڈر (13) نے پانچویں وکٹ کے لیے 21 رنز جوڑتے ہوئے 16.3 اوورز پچ پر گزارے، لیکن اسٹارک نے چوتھے دن کے آغاز میں ہی دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کر دیا۔

مائیکل نیسر (22/3) نے جوشوا ڈی سلوا (15)، روسٹن چیس (13) اور مارکینی مینڈلے کو وکٹ کیپر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ نیتھن لیون نے الزاری جوزف کا وکٹ حاصل کیا اور ویسٹ انڈیز 77 رنز پر سمٹ گئی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 511 رن بناکرونڈیز کو 214 رنز پر آل آؤٹ کردیا اور 297 رنز کی بڑی برتری حاصل کی۔ کنگاروں نے فالو آن کے بجائے دوبارہ بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور 199/7 کے اسکور پر اننگ ڈکلیئر کر کے ونڈیز کو 497 رنز کا ہدف دیا۔

اسٹریلیا نے اس جیت کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) ٹیبل میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ پہلے سے ہی سرفہرست آسٹریلیا نے 75 فیصد پوائنٹس حاصل کرلئے، جبکہ دوسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کے صرف 60 پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا 17 دسمبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ پیٹ کمنز کی ٹیم اس سیریز کے بعد فروری مارچ میں چار ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے ہندوستان روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: FIFA World Cup 2022 پرتگال ورلڈ کپ سے باہر، مراکش سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.