ETV Bharat / sports

ICC Women T20 World Cup Final آسٹریلیائی ویمنز ٹیم چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلا گیا۔ جہاں آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے سامنے 157 رنز کا ہدف دیا تھا، لیکن میزبان ٹیم 6 وکٹ کھو کر صرف 137 رنز ہی بنا سکی، جس کے ساتھ جنوبی افریقہ کا پہلی دفعہ خطاب جیتنے کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔

author img

By

Published : Feb 26, 2023, 9:40 PM IST

Updated : Feb 26, 2023, 10:42 PM IST

Australia beat South Africa to win the Women's T20 World Cup 2023
آسٹریلیا ویمنز ٹیم چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح

جنوبی افریقہ کے کیپٹ ٹاون میں کھیلے جانے والا 2023 کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل آسٹریلیا نے اپنے نام کرلیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے چھٹی دفعہ اس خطاب کو اپنے نام کیا ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کی خواتین نے یہ بھی کارنامہ انجام دیا کہ انھوں نے دوسری مرتبہ خطاب اپنے نام کرنے کی ہیٹ ٹرک بنائی ہے۔ آسٹریلیائی خواتین ٹیم سال 2010، 2012، 2014 اور پھر 2018، 2020، 2023 کی چیمپئن بنی ہیں۔

وہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ کے خلاف 6-0 کا ریکارڈ برقرار رہا یعنی ابھی تک ان دونوں ٹیموں کے درمیان چھ مرتبہ مقابلہ ہوا اور اس میں آسٹریلیا کو ہی کامیابی ملی۔ 2009 میں خواتین کا ٹورنامنٹ شروع ہونے کے بعد سے جنوبی افریقہ اپنا پہلا فائنل کھیل رہا تھا لیکن اس کی قسمت میں خطاب نہیں تھا۔ اور میچ میں جنوبی افریقہ کو پانچ مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا نے 19 رنز سے شکست دے دی۔۔ جنوبی افریقہ نے 157 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 6 وکٹ کھو کر صرف 137 رنز ہی بنا سکی۔ جنوبی افریہقہ کی جانب سے لورا ولوارڈٹ نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے چار بولرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔

اس سے پہلے اوپنر بیتھ مونی (ناٹ آؤٹ 74) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے فائنل میں جنوبی افریقہ کے سامنے 157 رنز کا ہدف دیا تھا۔ مونی نے 53 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 74 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ وہ ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو نصف سنچریاں بنانے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔ اس کے علاوہ ایشلے گارڈنر نے 21 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اوپنر ایلیسا ہیلی رنز بنانے میں مشکلات کا شکار رہیں۔ اس نے مونی کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 36 رنز جوڑے، حالانکہ وہ خود 20 گیندوں پر صرف 18 رنز ہی بنا سکیں۔ ہیلی کی وکٹ گرنے کے ساتھ ہی مونی اور گارڈنر نے برتری حاصل کی اور آسٹریلوی اننگز کی رفتار کو بڑھا دیا۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے گارڈنر نے تیز کھیلتے ہوئے مونی کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 46 رنز کی شراکت داری کی۔ آسٹریلیا 11 اوورز میں 79 رنز کے بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہا تھا لیکن جنوبی افریقہ نے 12ویں اوور میں گارڈنر کی وکٹ گرا کر لگام مضبوط کر لی۔

آسٹریلیا نے اس دوران گریس ہیرس (9 گیندوں، 10 رنز) اور میگ (11 گیندوں، 10 رنز) کی وکٹیں بھی سستے میں گنوا دیں، لیکن مونی نے اپنا حملہ جاری رکھا۔ آسٹریلیا 17 اوورز میں صرف 122 رنز بنا سکا، لیکن مونی نے آخری اوور میں 34 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو 156/6 تک پہنچا دیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ماریزان کپ اور شبنم اسماعیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ چلو ٹریون اور نونکولیکو ملامابا نے ایک ایک کامیابی حاصل کی۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

Last Updated : Feb 26, 2023, 10:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.