ETV Bharat / sports

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے آسٹریلیا کا 15 رکنی ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا ٹیم کی کمان ایرون فنچ کے ہاتھوں میں آنے کے ساتھ ساتھ ٹیم میں کئی بڑے کھلاڑیوں نے واپسی کی ہے جس میں اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس اور کین رچررڈسن شامل ہیں۔

Australia announces 15-man squad for T20 World Cup
ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے آسٹریلیا نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا
author img

By

Published : Aug 20, 2021, 10:08 AM IST

آسٹریلیا نے عمان اور یو اے ای میں منعقد ہونے والی آئندہ 2021 آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا جمعرات کے روز اعلان کردیا۔

ٹیم کی کمان ایرون فنچ کے ہاتھوں میں آنے کے ساتھ ساتھ ٹیم میں کئی بڑے کھلاڑیوں نے واپسی کی ہے جس میں اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر ، گلین میکسویل ، پیٹ کمنس اور کین رچررڈ سن شامل ہیں۔

فنچ جہاں گھٹنے تو وہیں اسمتھ کوہنی کی چوٹ سے ابھرنے کے بعد ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی جولائی ۔ اگست میں کیریبیائی اور بنگلہ دیش کے دورے کے دوران بریک پر رہنے کے بعد ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

اسٹار کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی سے آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط ہوگئی ہے اور وہ اپنے پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ خطاب کی تلاش میں ہے۔ ان کھلاڑیوں کی واپسی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ٹیم نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز چار۔ایک سے ہاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوروٹ کی ٹسٹ رینکنگ میں لمبی چھلانگ، پہنچے نمبر دو پوزیشن پر

15 رکنی ٹیم میں سب سے چونکا دینے والا نام جوش انگلس کا ہے۔ اب تک بین الاقوامی سطح پر ان کیپڈ رہے انگلس ایک وکٹ کیپر بلے باز ہیں جو ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر دونوں میں مہارت رکھتے ہیں۔

گزشتہ 12 ماہ کے دوران گھریلو سطح پر تینوں فارمیٹس میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے بعد انگلس کو آسٹریلیا کے دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش دورے کے لیے ایلکس کیری اور جوش فلپ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.