ہانگژو: سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تھائی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنائے۔ تھائی لینڈ کی جانب سے چانیدا ستھیروانگ نے سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ 31 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ان کی ٹیم کے کسی کھلاڑی کا اسکور دوہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکا۔
سری لنکا کی جانب سے انوشکا سنجیوانی اور چماری اٹاپٹو (کپتان) نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں نے ثابت قدمی سے بیٹنگ کی اور پہلے وکٹ کے لیے 54 رنز جوڑے۔ سری لنکا کا پہلی وکٹ ساتویں اوور میں اوپنر چماری اٹاپٹو (کپتان) (27) کی صورت میں گرا۔ اٹا پٹو کو پوتھاونگ نے چائیوائی کے ہاتھوں کیچ کراکر پویلین کا راستہ دکھایا۔ سری لنکا کی جانب سے انوشکا سنجیوانی نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے۔ سنجیوانی کو نویں اوور میں پوتھاونگ نے ٹپاچ کے ہاتھوں کیچ کراکر آؤٹ کیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 65 رنز تھا۔ ہرشیتھا سماراویکرما (14) اور وشمی گنارتنا (8) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ سری لنکا کو تین اضافی رنز ملے۔ سری لنکن ٹیم نے 10.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔
ایشیائی کھیل 2023 میں سری لنکا خاتون کرکٹ بمقابلہ تھائی لینڈ خاتےون کرکٹ کے درمیان جمعہ کو کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میچ کا اسکور بورڈ اس طرح ہے:-
تھائی لینڈ بلے بازی
کھلاڑی.................آؤٹ ...................... ........... رن
سوانن کھیا اوتو............ک فرنینڈو کو پکڑو.......................1
اناپات کونچاروینکائی...... ک پربودھنی ب فرنینڈو .................... 8
ناٹکن چنتھام...........ک اٹاپٹو ب فرنینڈو........................0
ناروئمال چائی وائی .......ک فرنینڈو .............................07
روزنن کانوہ............ ک کماری ............................. صفر
نتایا بوچاتھم............ک دلہاری ب اٹا پٹو.....................9
چانیدا ستھیروانگ .......ناٹ آؤٹ...........................31
فنیتا مایا................ک سنجیوانی ب دلہاری ..................8
سورننرین تپاچ........... ناٹ آؤٹ...........................3
ایکسٹرا ............................................ ..........11
میزان (سات وکٹ پر 15 اوورز میں)...................... 78 رن
بالنگ
اُدیشیکا پربودھنی 2-0-12-0
انوشی پریہ درشنی3-0-10-4
سوگندھیکا کماری 3-0-13-1
چماری اٹا پٹو2-0-11-1
انوکا رناویرا3-0-15-0
کاویشا دلہاری2-0-14-1
سری لنکا بلے بازی
چماری اٹا پٹو.............ک چائی ب پوتھاونگ 27
انوشکا سنجیوانی............. ک تپاچ ب پتھاوانگ 32
ہرشیتا سماراویکرما............ناٹ آؤٹ 14
وشمی گونارتنا................ناٹ آؤٹ 8
ایکسٹرا ................ ................3
میزان (10.5 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر ) 84 رن
تھائی لینڈ بالنگ
نتایا بوچاتھم 2-0-13-0
چنیڈا سوتھتھیروانگ2-021-0
تھپچا پُٹاوونگ3-0-21-2
اوٹریچا کانچونفو3-0-17-0
سورننرین تپاچ 0.5-0-11-0
یو این آئی