ETV Bharat / sports

Roshibina Noarem Win Silver روشی بینا دیوی نے ووشو میں چاندی کا تمغہ جیتا

ہندوستان کی ناوریم روشی بینا دیوی نے جمعرات کے روز چین میں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے 60 کلوگرام سانڈا ووشو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 3:25 PM IST

روشی بینا دیوی نے ووشو میں چاندی کا تمغہ جیتا

ہانگژو:آج یہاں کھیلے گئے فائنل میں، ناوریم روشی بینا دیوی چین کی وو ژیاوئی سے 2-0 سے ہار کر دوسرے نمبر پر رہیں اور انہیں چاندی کا تمغہ ملا۔ ایشین گیمز میں کسی ہندوستانی ووشو کھلاڑی کا یہ لگاتار دوسرا تمغہ ہے۔ انہوں نے جکارتہ میں 2018 گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

اس سے قبل، ناوریم روشی بینا دیوی نے کوارٹر فائنل میں قازقستان کی ایمن کارشیگا کو ڈبلیو پی ڈی (پوائنٹس کے فرق سے فاتح) سے شکست دے کر تمغہ یقینی بنایا ا۔ انہوں نے سیمی فائنل میں ویتنام کی تھی تھو تھوئے نگوین کو 2-0 سے شکست دے کر گولڈ میڈل مقابلے کے لیے داخلہ حاصل کیا۔

ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے کبھی بھی ووشو میں طلائی تمغہ نہیں جیتا ہے۔ ایشین گیمز 2023 میں ہندوستان کی ووشو مہم بھی نورم روشیبینا دیوی کے تمغہ جیتنے کے ساتھ ختم ہو گئی۔

دوسری طرف ہندوستان کی اسٹارٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا نے جمعرات کو خواتین کے سنگلز راؤنڈ آف 32 کے میچ میں نیپال کی نبیتا شریسٹھ کے خلاف 11-5, 11-4, 11-3, 11-2 سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:Asian Games 2023 بھارت نے دس میٹر ایئر پسٹل میں گولڈ میڈل جیت لیا

چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں کے مکسڈ ڈبلز افتتاحی راؤنڈ میں آج شکست کے باوجود منیکا بترا نے نیپال کی نبیتا شریسٹھ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کل سے شروع ہونے والے سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا ۔دوسری جانب سریجا اکولا کو راؤنڈ آف 32 میں ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا کے سونگ یونگ پیون کے خلاف چار گیمز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.