دبئی: سری لنکا نے بھانوکا راجا پکسے (71 ناٹ آؤٹ) اور وانندو ہسارنگا (36) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان کو 171 رن کا ہدف دیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کے لیے بلایا اور اوپنر کُوسل مینڈس (صفر) کو پہلے ہی اوور میں نسیم شاہ کی ایک بہترین گیند پر کیچ دے بیٹھے۔
کوسل مینڈس 11 گیندوں پر آٹھ رن بنا کر رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ دے بیٹھے۔ دھننجے ڈی سلوا نے چار چوکے لگائے لیکن وہ بھی 21 گیندوں میں 28 رن ہی بنا سکے۔ دانشکا گناتلک (01) اور کپتان داسن شناکا (02) کے کم اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا نے 58 رن پر پانچ وکٹ گنوا دیئے، لیکن راجا پکسے اور ہسرنگا نے محاذ سنبھالا اور چھٹی وکٹ کے لیے 58 رن کی قیمتی شراکت کی۔
ہسرنگا نے 21 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رن بنائے جبکہ راجا پکسے نے 45 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 71 رن بنائے۔ ہسرنگا کے آؤٹ ہونے کے بعد، راجا پکسے نے چمیکا کرونارتنے (ناٹ آؤٹ 14) کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 54 رن جوڑے اور 20ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر ٹیم کو 20 اوور میں 170/6 تک پہنچا دیا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے چار اوور میں 29 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے جب کہ نسیم شاہ (4 اوور، 40 رن)، شاداب خان (4 اوور، 28 رن) اور افتخار احمد (3 اوور، 21 رن) نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ محمد حسنین نے چار اوور میں 41 رنز دیے اور ایک بھی ی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Asia Cup Final 2022 چیمپئن بننا ہے تو ٹاس نہیں پرفارمنس سے جیتنا ہوگا، ثقلین مشتاق
یو این آئی